ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اعجاز خان سے دسمبر میں شادی کریں گی پوترا پونیا؟ جانیں کیا بولیں اداکارہ

بگ باس 14 (Bigg Boss 14) کے دوران پوترا پونیا (Pavitra Punia) اور اعجاز خان (Eijaz Khan) کی قربت خوب سرخیوں میں رہی تھیں۔ دونوں کے شو سے باہر آنے کے بعد خبریں تھیں کہ بگ باس 14 (Bigg Boss 14) فیم یہ جوڑی اس سال دسمبر تک شادی کے بندھن میں بندھ سکتی ہے۔

  • Share this:
اعجاز خان سے دسمبر میں شادی کریں گی پوترا پونیا؟ جانیں کیا بولیں اداکارہ
اعجاز خان سے دسمبر میں شادی کریں گی پوترا پونیا؟ جانیں کیا بولیں اداکارہ

ممبئی: بگ باس (Bigg Boss) کے ہر سیزن میں کوئی نہ کوئی نئی جوڑی ضرور بن جاتی ہے۔ اس سیزن میں بھی اعجاز خان (Eijaz Khan) اور پوترا پونیا (Pavitra Punia) کے دل مل گئے ہیں اور دونوں اب اپنے رشتے کو آگے بڑھانے جا رہے ہیں۔ دونوں کو اکثر ساتھ اسپاٹ کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں دونوں کی شادی کی خبروں نے بھی زور پکڑ رکھا تھا۔ خبریں تھیں کہ بگ باس 14 (Bigg Boss 14) فیم یہ جوڑی اس سال دسمبر تک شادی کے بندھن میں بندھ سکتی ہے، جس پر اب پوترا پونیا نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔


پوترا پونیا سے جمعہ کو ایک پیپرا جی نے ان کی اور اعجاز خان کی شادی کو لے کر سوال کیا، جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ دونوں جب بھی شادی کریں گے، سب سے پہلے انہیں ہی دعوت نامہ بھیجیں گے، لیکن جب تک انہیں کارڈ نہیں ملتا، ان کی شادی پر تعطل برقرار رہے، وہی ٹھیک ہوگا۔ اداکارہ کے مطابق، دونوں ہی شادی کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس سے پہلے دونوں اپنے کام پر توجہ دینا چاہتے ہیں تاکہ دونوں کی اقتصادی حالت مضبوط ہوسکے۔


تصویر کریڈٹ: eijazkhan/Instagram)
تصویر کریڈٹ: eijazkhan/Instagram)


اس کے علاوہ پوترا پونیا نے بچوں پر بھی بات کی اور کہا- ’خرچ بہت ہیں، اس کے لئے پیسے جوڑنے جوتے ہیں۔ ہمیں ابھی کام کرنا ہے، پیسہ کمانا ہے، اس کے بعد شادی اور بچوں کے بارے میں سوچیں گے‘۔ اس سے پہلے پوترا کے بارے میں بات کرتے ہوئے اعجاز خان نے کہا تھا کہ کسی کی سچائی جاننے کے لئے بگ باس ہاوس سے بہتر جگہ ہو ہی نہیں سکتی۔ پوترا کو لے کر کہا جاتا ہے کہ وہ ایک تیز لڑکی ہے، لیکن وہ کافی سافٹ ہارٹیڈ ہے۔ یہاں تک کہ مجھے تو لگتا ہے کہ میں جن بھی لڑکیوں کو جانتا ہوں، وہ ان سب میں سب سے زیادہ کیرینگ ہے‘۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 03, 2021 06:51 PM IST