ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بینافشا سونا والا کو ’دھوکہ‘ دینے کی خبروں پر پریانک شرما نے توڑی خاموشی، بتائی رشتے کی سچائی

پریانک شرما (Priyank Sharma) نے اپنی گرل فرینڈ بینافشا سونا والا (Benafsha Soonawalla) کے ساتھ بریک اپ اور دھوکہ دینے کی افواہوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔ ’بگ باس 11 (Bigg Boss 11)‘ کے دوران ہی دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے تھے۔

  • Share this:
بینافشا سونا والا کو ’دھوکہ‘ دینے کی خبروں پر پریانک شرما نے توڑی خاموشی، بتائی رشتے کی سچائی
پریانک شرما نے کہا- ہر رشتے میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں۔ تصویر کریڈٹ: priyanksharmaaa/Instagram)

ممبئی: مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس (Bigg Boss)‘ میں ایک ساتھ رہتے ہوئے کئی جوڑے بنے ہیں۔ اسی ضمن میں ایک نام اداکار پریانک شرما (Priyank Sharma) اور وی جے بینافشا سونا والا (Benafsha Soonawalla) کا بھی ہے۔ تقریباً ساڑھے تین سال کے ریلیشن شپ کے بعد ان کے رشتے کے ٹوٹنے کی خبریں سامنے آنے لگی تھی۔ بریک اپ کے علاوہ خبر یہ بھی آئی کہ پریانک نے بینافشا کو چیٹ کیا ہے۔


پریانک شرما اور بینافشا سونا والا نے ’بگ باس 11 (Bigg Boss 11)‘ شو میں حصہ لیا تھا۔ گھر میں رہنے کے دوران ہی دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے۔ پہلے تو دونوں ایک دوسرے کو اپنا فرینڈ بتاتے رہے، لیکن بعد میں اپنے رشتے کا اعتراف کرلیا۔ اس کی اطلاع بھی گزشتہ سال انسٹا گرام پوسٹ سے دی۔


آرجے سدھارتھ سے ایک انٹرویو میں جب پریانک شرما سے بینافشا کے ساتھ بریک اپ اور دھوکہ دہی سے متعلق چل رہی افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا تو بولے ’سب ٹھیک ہے۔ ہر جوڑے کی زندگی میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں۔ یہ تو ریلیشن شپ میں ہوتا ہی ہے، لیکن آپ کو اگر خود پر بھروسہ ہے تو سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔ وہ تمہارے اوپر ہے، کتنا ایفرٹ ڈال رہے ہو‘۔


پریانک شرما اور بینافشا سونا والا نے ’بگ باس 11 (Bigg Boss 11)‘ شو میں حصہ لیا تھا۔ گھر میں رہنے کے دوران ہی دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے۔
پریانک شرما اور بینافشا سونا والا نے ’بگ باس 11 (Bigg Boss 11)‘ شو میں حصہ لیا تھا۔ گھر میں رہنے کے دوران ہی دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے۔ فائل فوٹو


پریانک شرما نے بتایا کہ جب ان کے ریلیشن شپ کو لے کر افواہیں سامنے آرہی تھیں تو کئی رپورٹر نے انہیں اپروچ کیا اور پوچھا تھا کہ کیا وہ ابھی بھی بینافشا کے ساتھ ہیں۔ ہم اس وقت کسی طرح کا بیان نہیں دینا چاہتے تھے، اس لئے میں نے اور بینافشا نے اپنی تصویر پوسٹ کرنی بند کردی تھی۔ نظر تھوڑی سی لگنے لگ گئی تھی۔ کئی بار لوگوں کو بری نظر لگ جاتی ہے، اس لئے ہم نے اپنے ریلیشن شپ کو پرائیویٹ رکھا۔

گزشتہ سال میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں پریانک شرما نے کہا تھا کہ ’حالانکہ میں نے اور بینافشا نے ’بگ باس 11‘ کے دوران ہی ایک دوسرے کو جانا، لیکن ڈیٹ کرنا ہم نے بعد میں شروع کیا۔ ہمارے درمیان ایک دوسرے کے لئے جذبات تھے، لیکن کسی طرح کا کمٹمنٹ تب تک نہیں کرنا چاہتے تھے جب تک ایک دوسرے کو لے کر مطمئن نہ ہوجائیں۔ لیکن بگ باس کے گھر سے باہر آنے پر ہمیں لگا کہ ہم ایک دوسرے کے پیار میں ہیں‘۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 25, 2021 11:30 AM IST