ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Bigg Boss 14: روبینہ کا ڈانس دیکھ کر حیران رہ گئے علی گونی، بھاگ کر گئے اور پیر چھونے لگے

ویڈیو کو روبینہ دلیک (Rubina Dilaik) کے انسٹا گرام اکاونٹ سے شیئر کیا گیا ہے، جس میں وہ بگ باس (Bigg Boss) کے گھر میں آئے مہمان مونالیسا (Monalisa) اور سدھا چندرن (Sudha Chandran) کے سامنے ڈانس کر رہی ہیں۔

  • Share this:
Bigg Boss 14: روبینہ کا ڈانس دیکھ کر حیران رہ گئے علی گونی، بھاگ کر گئے اور پیر چھونے لگے
Bigg Boss 14: روبینہ کا ڈانس دیکھ کر حیران رہ گئے علی گونی، بھاگ کر گئے اور پیر چھونے لگے

ممبئی: بگ باس 14 (Bigg Boss 14) میں گزشتہ دنوں گھر میں تیوہاروں کو سلیبریٹ کیا گیا۔ دیوالی (Diwali 2020) پر تمام کنٹسٹنٹ کے گھر سے انہیں تحفے آئے۔ وہیں اتوار کو کنٹسٹنٹس نے سلمان خان (Salman Khan) کے لئے قوالی کی محفل کا انعقاد کیا۔ اب گھر میں کچھ خاص مہمانوں نے انٹری لی ہے، جنہیں اپنی جانب متوجہ کرنے کے لئے روبینہ دلیک اور کویتا کوشک (Kavita Kaushik) نے ڈانس بھی کیا۔ بگ باس (Bigg Boss) کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں روبینہ دلیک اور کویتا کوشک فلم گرو کے گانے ’مایا مایا’ پر جلوے بکھیرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Rubina Dilaik (@rubinadilaik)






ویڈیو کو روبینہ دلیک کے انسٹا گرام اکاونٹ سے شیئر کیا ہے، جس میں وہ بگ باس کے گھر میں آئے مہمان مونالیسا اور سدھا چندرن کے سامنے ڈانس کر رہی ہیں۔ ڈانس تو روبینہ اور کویتا کوشک دونوں ہی کر رہے ہوتے ہیں، لیکن علی گونی کی نظر مرکوز ہوتی ہے روبینہ دلیک پر۔ ان کا ڈانس دیکھ کر وہ حیران نظر آتے ہیں۔

 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Rubina Dilaik (@rubinadilaik)






 

جیسے ہی دونوں کا پرفارمنس ختم ہوتا ہے، علی گونی بھاگ کر جاتے ہیں اور روبینہ دلیک کا پیر چھونے لگتے ہیں۔ جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ علی گونی کو روبینہ دلیک کا ڈانس بہت پسند آیا ہے۔ اس پر روبینہ ہنسنے لگتی ہیں۔ یہی نہیں مونالیسا اور سدھا چندرن بھی روبینہ کی ادائیں دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو ہی شو سے شاردل پنڈت باہر ہوئے ہیں۔ شاردل پنڈت  کے ساتھ روبینہ دلیک گھر سے بے گھر ہونے کے لئے نامزد تھیں، لیکن وہ بچ گئیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 17, 2020 08:50 AM IST