ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

روبینہ دلیک نے جیتا Bigg Boss 14 کا خطاب ، دوسرے نمبر پر رہے راہل ویدیہ

Bigg Boss 14 Finale: ٹی وی کے سب سے مشہور رئیلٹی شو بگ باس کے چودہویں سیزن کا خطاب روبینہ دلیک نے جیت لیاہے ۔ جبکہ راہل ویدیہ رنر اپ رہے ۔

  • Share this:
روبینہ دلیک نے جیتا Bigg Boss 14 کا خطاب ، دوسرے نمبر پر رہے راہل ویدیہ
روبینہ دلیک نے جیتا Bigg Boss 14 کا خطاب ، راہل ویدیہ رہے رنر اپ ۔ Twitter @@BiggBoss

ٹی وی کے سب سے مشہور رئیلٹی شو بگ باس کے چودہویں سیزن کا خطاب روبینہ دلیک کو ملا ہے ۔ جبکہ راہل ویدیہ رنر اپ رہے ۔ ٹاپ فائیو میں پہنچے روبینہ ، راہل ، علی گونی ، نکی تمبولی اور راکھی ساونت میں سے راکھی بگ باس کے ذریعہ دئے گئے پیسہ کے آفر کو لے کر شو سے باہر ہوگئیں ۔ اس کے بعد کم ووٹوں کی وجہ سے راہل گونی باہر ہوگئے اور ٹاپ تھری فائنالسٹ میں روبینہ ، راہل اور نکی تمبولی بچ گئے ۔


اس کے بعد کم ووٹوں کی وجہ سے نکی تمبولی بھی باہر ہوگئیں اور پھر ٹاپ دو میں روبینہ اور راہل بچ گئے ۔ آخر میں روبینہ دلیک نے بگ باس 14 کی ٹرافی اپنے نام کی ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)






بگ باس 14 کے فائنل میں ٹی وی کے کئی ستاروں کے علاوہ بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر نے بھی شرکت کی ۔ بگ باس کے اسٹیج پر دھرمیندر نے گھر میں موجود اور باہر آئے سبھی لوگوں کے ساتھ کافی باتیں شیئر کیں ۔ دھرمیندر یہاں آنے والے ڈانس رئیلیٹی شو ڈانس دیوانے تھری کی تشہیر کیلئے آئے تھے ۔



 




View this post on Instagram





 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)






بتادیں کہ روبینہ دلیک نے اپنے شوہر ابھینو شکلا کے ساتھ بگ باس کے گھر میں انٹری لی تھی اور یہ ان کا سب سے بڑا سپورٹ تھا ۔ اتنا ہی نہیں ابھینو شکلا کا ساتھ روبینہ کو آخری وقت تک ملا ، کیونکہ فائنل سے ہی کچھ ہی ایپوسوڈ پہلے ابھینو گھر سے باہر ئے تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 22, 2021 12:57 AM IST