ممبئی: ثنا خان (Sana Khan Anas Saiyad Wedding Photos) اداکاری کی دنیا کو چھوڑ کر گزشتہ سال گجرات کے بزنس مین انس سید کے ساتھ شادی کی۔ وہ اب اپنی شادی شدہ زندگی کو انجوائے کر رہی ہیں۔ شادی کے بعد لاک ڈاون سے پابندی ہٹنے کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہنی مون انجوائے کرنے کے لئے مالدیپ گئی تھیں۔ اس کے بعد ان کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں وہ شوہر مفتی محمد انس کے ساتھ لانگ ڈرائیو کو انجوائے کر رہی تھیں۔ اب ثنا خان شوہر کے ساتھ ایک اور خوبصورت سفر پر نکل چکی ہیں۔
ثنا خان (Sana Khan Instagram Photos) نے اپنے اسے خوبصورت سفر کی تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ فینس کو ہر لمحہ اور فوڈ کی جانکاری دیں گی۔ دراصل، ثنا خان اپنے شوہر کے ساتھ خانہ کعبہ میں عمرہ (Sana Khan Umrah) کرنے پہنچی ہیں۔ انہوں نے فلائٹ میں بیٹھے ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں انہیں سفید برقع اور ان کے شوہر انس کو بھی سفید کرتا پاجامہ میں دیکھ سکتے ہیں۔

(تصویر کریڈٹ: Instagram @sanakhaan21)
ثناخان نے بتایا خوبصورت سفر
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ثنا خان (Sana Khan Umrah Video) نے لکھا، ’عمرہ، کیا حسیں سماں ہوگا، کیا حسیں گھڑی ہوگی، جب خانہ خدا میں ہماری حاضری ہوگی، نکاح کے بعد ہماری زندگی کا خوبصورت سفر‘۔ اس کے بعد ثنا خان نے ایک اور ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ثنا خان کو شوہر کے ساتھ ایک ہوٹل میں انٹری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا ہوٹل میں استقبال کیا جا رہا ہے اور پھر گائیڈ کیا جا رہا ہے۔
ثنا خان نے شیئر کیا ویڈیو
ثنا خان نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’اور خوبصورت سفر کی شروعات ہوئی۔ مکہ کے بہت مشہور ہوٹل (موسٹ پاپولر ہوٹل) میں۔ بہت جلد رکنے، فوڈ اور ہر چیز کی آنے والے دنوں میں جانکاری دوں گی۔ اگر آپ یہاں رکیں گے تو آپ کو سب کچھ جاننے کو ملیں گے‘۔ ویڈیو میں مفتی انس نے بال منڈا رکھا ہے۔ انہوں نے عمرہ سے پہلے اپنے سر منڈوا لیا ہے۔
قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔