ثنا خان (Sana Khan) نے بھلے ہی گلیمر کی دنیا کو الوداع کہہ چکی ہیں، لیکن اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ گجرات کے مولانا انس سید سے شادی کرنے کے بعد ان کے رہن سہن اور جینے کا طریقہ سب بدل گیا ہے۔ باوجود اس کے اپنی زندگی کے بارے میں اپڈیٹ دیتی رہتی ہیں۔ ثنا خان عیدالاضحیٰ سے پہلے اپنے میاں کے ساتھ حج کرنے پہنچ گئی ہیں۔ حج کے لئے مینا روانہ ہونے سے پہلے ثنا خان نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرکے لکھا ہے کہ اگر میری وجہ سے کسی کا دل دکھا ہو تو معاف کردیں۔
ثنا خان شو بز کی دنیا چھوڑ چکی ہیں، لیکن لوگ ان کے بارے میں اب بھی جاننا چاہتے ہیں۔ ثنا خان بھی اپنے بارے میں فینس کو اپڈیٹ دیتی رہتی ہیں۔ ثنا خان نے اپنے کچھ دیر پہلے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنے پہلے حج بیت اللہ کو لے کر ایکسائٹمنٹ کے بارے میں بتایا۔
ثنا خان نے ویڈیو شیئر کرکے دکھائی سفر حج کی جھلکثنا خان کے شوہر انس سید نے ان کا ویڈیو بنایا ہے۔ سفر حج کے دوران ان کے ہر جذبات کو دکھنے کی کوشش کی ہے۔ سفر حج کا خواب پورا ہونے کی بات کرتے کرتے اداکارہ کئی بار رو پڑتی ہیں۔ حج سے متعلق خوشی کے مارے ثنا خان کی آنکھوں سے آنسو نکلنے لگتے ہیں۔ ثنا خان حج کرنے کے اپنے خواب کو پورا ہونے کے لئے پورا کریڈٹ اپنے میاں انس سید کو دیتی ہیں۔
ثنا خان جب سعودی عرب پہنچی تو وہاں کے ہوٹل میں اپنے روم کی جھلک دکھاتے ہوئے بتاتی ہیں کہ ان کا سفر بے حد خاص رہا ہے۔ ثنا خان کی آنکھوں کو دیکھ کر واضح طور پر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ خوب روئی ہیں چہرے پر تھکن بھی نظر آرہی ہے۔
’بگ باس کے دوران خوب سرخیوں میں رہیں ثنا خان‘سابق اداکارہ ثنا خان اپنی خوبصورتی کے لئے جانی جاتی تھیں۔ ٹی وی کے مشہور شو ’بگ باس‘ کی ثنا خان خوب سرخیوں میں رہیں۔ گلیمرس اداکارہ ثنا خان نے جب گلیمر کی دنیا سے اچانک ناطہ توڑنے کا اعلان کیا تھا تو لوگ حیران رہ گئے تھے۔ ثنا خان کی اس تبدیلی کے بعد ایک دوسرا جھٹکا لوگوں کو تب لگا، جب انہوں نے مفتی انس سے نکاح کرلیا تھا۔ اب تو خود کو پوری طرح اسلام کے لئے وقف کرچکی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔