உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عامر علی اور سنجیدہ شیخ نے شادی کے 9 سال بعد لیا طلاق، ماں کے پاس رہ رہی ہے جوڑے کی بیٹی

    ’ایف آئی آر‘ فیم عامر علی اور اداکارہ سنجیدہ شیخ (Sanjeeda Shaikh Aamir Ali Divorced) نے شادی کے 9 سال بعد ایک دوسرے سے طلاق لے لیا ہے۔ دونوں تقریباً 9 ماہ سے الگ رہ رہے ہیں۔ الگ ہونے کے بعد سے ان کی بیٹی ماں کے پاس رہ رہی ہے۔ حالانکہ جوڑے نے اس بارے میں باضابطہ طور پر کوئی انکشاف نہیں کیا ہے۔

    • Share this:
      ٹی وی کے پاپولر اداکار عامر علی اور سنجیدہ شیخ (Sanjeeda Shaikh Aamir Ali  Divorce) کا طلاق ہوگیا ہے۔ دونوں کے ریلیشن شپ کو لے کر لمبے وقت سے کئی طرح کی قیاس آرائی کی جارہی تھی۔ حالانکہ عامر علی اور سنجیدہ شیخ دونوں میں سے کسی نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جوڑا اپنے الگ ہونے کا باضابطہ طور پر کوئی اعلان بھی نہیں کرے گا، لیکن جوڑے کے قریبی ذرائع نے اس کی جانکاری دی ہے۔

      ہندوستان لائیو کی خبر کے مطابق، ایک ذرائع کا کہنا ہے، ’طلاق کے کاغذات آئے تقریباً 9 ماہ ہوچکے ہیں۔ وہ اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ دونوں بے حدپرائیویسی مینٹین کئے ہوئے ہیں اور اس لئے طلاق کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دینا چاہتے تھے‘۔

      سنجیدہ شیخ کے پاس ہے بیٹی کی تحویل

      عامر علی اور سنجیدہ شیخ کی دو سال کی بیٹی آئرہ کی حراست سنجیدہ شیخ (Aamir Ali Sanjeeda Shaikh) کے پاس ہے، جو طلاق کے بعد اپنے مائیکے میں رہ رہی ہیں۔ رابطہ کرنے پر عامر علی اور سنجیدہ شیخ دونوں نے نہ تو طلاق سے انکار کیا اور نہ ہی اس کی تصدیق کی۔ حالانکہ سنجیدہ شیخ نے کہا، ’میں طلاق کے معاملے پر کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتی ہوں‘۔

      بیٹی کو خوش دیکھنا چاہتی ہیں سنجیدہ شیخ

      سنجیدہ شیخ نے اپنی بیٹی سے متعلق ایک بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’میں صرف اپنے بچے کو خوش کرنا چاہتی ہوں‘۔ دوسری طرف، عامر علی زیادہ انکشاف کئے بغیر اظہار کرتے ہیں، ’میں چاہتا ہوں کہ سنجیدہ شیخ کو بہت ساری خوشیاں ملے اور ہمیشہ زندگی کا لطف اٹھائیں‘۔

      سال 2012 میں کی تھی شادی 

      واضح رہے کہ عامر علی اور سنجیدہ شیخ نے لمبے وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد سال 2012 میں شادی کرلی۔ سال 2020 میں ان کے رشتے میں نااتفاقی کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں۔ کہا جا رہا تھا کہ دونوں الگ رہ رہے ہیں۔ ان افواہوں کے پیش نظر یہ بھی پتہ چلا کہ اس جوڑے کا چار ماہ کا سروگیٹ بیبی بھی ہے۔ دونوں نے ساتھ میں ٹی وی کے پاپولر ڈانس ریئلٹی شو ’نچ بلیئے 8’ میں شرکت بھی کی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: