اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سپنا چودھری کیا دوسری بار بننے والی ہیں ماں؟ ہریانوی ڈانسر کوئن نے خود بتائی حقیقت

    ہریانوی ڈانسر (Haryanvi Dancer) سپنا چودھری (Sapna Choudhary Pregnancy) کو لے کر قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ دوبارہ حاملہ ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں ہی اپنے بیٹے کو جنم دیا تھا۔

    ہریانوی ڈانسر (Haryanvi Dancer) سپنا چودھری (Sapna Choudhary Pregnancy) کو لے کر قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ دوبارہ حاملہ ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں ہی اپنے بیٹے کو جنم دیا تھا۔

    ہریانوی ڈانسر (Haryanvi Dancer) سپنا چودھری (Sapna Choudhary Pregnancy) کو لے کر قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ دوبارہ حاملہ ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں ہی اپنے بیٹے کو جنم دیا تھا۔

    • Share this:
      ممبئی: ہریانوی ڈانسر (Haryanvi Dancer) سے بگ باس 11 کی کنٹسٹنٹ اور پھرفلموں میں قدم رکھنے والی دیسی کوئن سپنا چودھری (Sapna Choudhary) جلد ہی بالی ووڈ فلم ’لو یو لوک تنتر‘ میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کی شوٹنگ ممبئی میں چل رہی ہے۔ سپنا چودھری کے ساتھ اس فلم میں روی کشن، اسنیہا الال، علی اصغر اور ایشا کوپکر نظر آئیں گے۔ سپنا چودھری اپنی پروفیشنل لائف کے ساتھ ہی ایک بار پھر اپ نی ذاتی زندگی کو لے کر خوب سرخیوں میں ہیں۔ سپنا چودھری (Sapna Choudhary Pregnancy) کو لے کر قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ دوبارہ حاملہ ہیں۔ ایسے میں خود سپنا چودھری نے ان خبروں پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

      سپنا چودھری نے ’آج تک‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی دوسری پریگننسی کی خبروں پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے بات چیت میں کہا- ’میری پریگننسی کی خبریں جو میڈیا میں آرہی ہیں، ان میں کوئی بھی سچائی نہیں ہے۔ میں حاملہ نہیں ہوں۔ ان دنوں میں اپنے کام پر توجہ دے رہی ہوں اور ابھی پانچ سال تک میری دوسرے بچے کو لے کر کوئی پلاننگ نہیں ہے‘۔ سپنا چودھری ہنستے ہوئے آگے کہتی ہیں- ’ہاں اس بار جب بھی بچہ پلان کروں گی، میڈیا کو پہلے ہی بتا دوں گی، تاکہ اس طرح کی قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ اور اس بار میں سنگل نہیں جڑوا بچوں کی پلاننگ کروں گی‘۔

      (تصویر کریڈٹ: @itssapnachoudhary)
      (تصویر کریڈٹ: @itssapnachoudhary)


      واضح رہے کہ سپنا چودھری (Sapna Choudhary) نے گزشتہ سال ہی 4 اکتوبر کو ایک بیٹے کو جنم دیا تھا۔ حالانکہ، ابھی تک اپنے مداح کو بیٹے کا نام نہیں بتایا ہے۔ ہریانوی کوئن نے گزشتہ سال جنوری میں اپنے بوائے فرینڈ ویر ساہو (Veer Sahu) سے خاموشی کے ساتھ شادی کرلی تھی، جس کی خبر مداحوں کو تب لگی جب ان کے حاملہ ہونے کی خبر سامنے آئی۔ سپنا چودھری کی ماں بننے کی خبر آگ کی طرح پھیل گئی، جس کے بعد ان کی طرف سے اپنی شادی کی تصدیق کی گئی۔

      سپنا چودھری نے بیٹے کو جنم دیا تو یہ بات سامنے آئی کہ سپنا چودھری نے جنوری میں ہی اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ ویر ساہو کے ساتھ شادی کرلی تھی اور اس کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ جیسے ہی سپنا چودھری کے ماں بننے کی بات سامنے آئی تو ان کے چاہنے والوں کے لئے خوشخبری کے ساتھ ساتھ یہ خبر ایک سرپرائز بھی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: