ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس اداکارنےاپنی گرل فرینڈ سے خاموشی سے کرلی منگنی، انٹرویومیں کھل گئی پول

مرزاپوراورکرمنل جسٹس جیسی ہٹ ویب سیریزکے اداکاروکرانت میسی نے اپنی منگنی کے بارے میں بتا کرسب کو حیران کردیا ہے۔

  • Share this:
اس اداکارنےاپنی گرل فرینڈ سے خاموشی سے کرلی منگنی، انٹرویومیں کھل گئی پول
وکرانت میسی نے 'مرزاپور' میں اہم کردار نبھایا تھا۔

ممبئی: 'مرزاپور' اور'کرمنل جسٹس' جیسی ہٹ ویب سیریزکےاداکاروکرانت میسی نے اپنی اداکارہ گرل فرینڈ شیتل ٹھاکرکے ساتھ منگنی کرلی ہے۔ اس کا انکشاف ایک انٹرویو کے دوران ان سے پوچھےگئے سوال پرہوا۔ حالانکہ انہوں نے شادی کولےکرکچھ بھی بتانے سے انکارکردیا، لیکن انہوں نےاس بات کا اعتراف کیا کہ ایک بے حد پرائیویٹ تقریب میں انہوں نےمنگنی کرلی ہے۔ قابل ذکرہےکہ اے ایل ٹی بالاجی کی ویب سیریز'بروکن بٹ بیوٹی فل' میں یہ دونوں ساتھ کام کرچکے ہیں۔


اطلاعات کےمطابق حال ہی میں وکرانت میسی نےاپنے آگے کے کاموں کولے کرکوئی موئی ڈاٹ کام کوایک انٹرویودیا۔ وہاں باتوں باتوں میں انہوں نے یہ انکشاف کردیا کہ اب ان کی منگنی ہوچکی ہے۔ حالانکہ باربار کہنےکے بعد انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ دونوں کی شادی کا کیا پلان ہے۔ وکرانت میسی نےاپنے کیریئرکا آغازسال 2013 میں فلم 'لٹیرا' سےکیا تھا۔ 'لٹیرا' میں وکرانت کا ایک خاص کردارتھا۔ اس کے بعد انہوں نے'دل دھڑکنے دو'، 'ہاف گرل فرینڈ'، 'لپ اسٹک انڈربرقعہ' جیسی بڑی فلموں کا حصہ رہے۔ اس کےعلاوہ انہوں نے ٹیلی ویژن سیریل جیسے'بالیکا ودھو'، 'قبول ہے'، 'یہ ہےعاشقی' میں کام کیا ہے۔



ساتھ ہی وکرانت نے ویب سیریزکی دنیا میں سال 2017 میں قدم رکھا۔ سب سے پہلےانہوں نے'رائز' میں کام کیا۔ اس کے بعد 'مرزا پور'۔ اسی کے ٹھیک بعد ان کی 'بروکن بٹ بیوٹی فل' آئی۔ یہ ویب سیریزان کی زندگی میں شیتل ٹھاکرکولےآئی۔ اس ویب سیریزکے بعد سے ہی دونوں کواکثرساتھ دیکھا جانےلگا۔ انسٹا گرام پردونوں اکثرایک دوسرے کی تصویریں شیئر کرنےلگے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تووکرانت میسی اگلے سال آنے والی فلم 'چھپاک' میں نظرآئیں گے۔ اس کےعلاوہ 'گنی ویڈس سنی' میں وہ اہم کردارمیں نظرآئیں گے۔  








View this post on Instagram



#majormissing♥️

A post shared by Sheetal Thakur (@sheetalthakur) on Oct 10, 2019 at 5:19am PDT




جبکہ شیتل ٹھاکرنے سال 2016 میں اپنا کیریئرہٹ پنجابی فلم 'بمبکت' سے شروع کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے وکرانت میسی کے ساتھ ویب سیریزمیں کام شروع کیا۔
First published: Dec 03, 2019 08:06 PM IST