ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کو یاد کرکے لائیو چیٹ میں رو پڑی یہ اداکارہ ، کہی یہ بڑی بات

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد بالی ووڈ (Bollywood) اور ٹی وی انڈسٹری صدمے میں ہے ۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کو یاد کرکے لائیو چیٹ میں رو پڑی یہ اداکارہ ، کہی یہ بڑی بات
سشانت سنگھ راجپوت کی بات کرکے لائیو چیٹ میں رو پڑی یہ اداکارہ ، کہی یہ بڑی بات

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد بالی ووڈ (Bollywood)  اور ٹی وی انڈسٹری صدمے میں ہے ۔ سشانت سنگھ کے جانے کا غم ہر شخص کو ہے ۔ سشانت اپنے ساتھ کئی سوالات چھوڑ گئے ، جس کا جواب ان کے فینس اور کنبہ کے اراکین سبھی چاہتے ہیں ۔ معاملہ کی جانچ پولیس کررہی ہے ۔ اس معاملہ میں مسلسل پولیس سشانت کے قریبی افراد سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ ہمیشہ لوگوں کو اپنی اداوں سے ہنسانے والی ریئلٹی شو بگ باس سے مشہور ہوئی شہناز گل (Shehnaaz Gill)  نے حال ہی میں سشانت کو لے کر بات کی اور فینس سے بات کرتے کرتے وہ اپنے آنسو نہیں روک پائیں اور رونے لگیں ۔


بگ باس تیرہ  (Bigg Boss 13) میں نظر آئی شہناز گل اس بات پر یقین نہیں کر پارہی ہیں کہ سشانت سنگھ راجپوت اب اس دنیا میں نہیں ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کی ۔ اس دوران وہ سشانت کے بارے میں بات کرتے کرتے رو پڑیں ۔ شہناز نے کہا کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا ۔ ایک فنکار کی زندگی بہت ہی مشکل ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خود نہیں جانا چاہئے ، جب وقت آئے گا تب جانا چاہئے ، جتنی زندگی ہے اتنی جی لینی چاہئے ۔




 




View this post on Instagram




 

Meri Jaan You are The Most Beautiful 💋 meri Shehnaaz best sai bi best hy @shehnaazgill buaht buhat buhat pyari ho💋 be happy meri jaan 🧚🏼‍♀️✨🌟❤️🎆 You Da Best 😊✨❤️#ShehnaazKaurGill #shehnaazshines💫 #ShehnaazKayStars #ShehnaazGill #shehnaazlovers #WarriorShehnaaz #bornfightersana #SelfmadeShehnaaz #missqueen2020 #shehnazgill #shehnaazians #shehnazians #armyofshehnaaz #shehnaazarmy #shehnaazkiarmy #shehnaazbarbiegirl #punjabkikatrinakaif #indiakishehnaazgill #queenofheartsshehnaaz #ourangelshehnaaz #entertainmentqueenshehnaaz #naazonshehnaaz #weloveshehnaaz #love fun #celebrity #shehnaaz #ShehnaazSupporters #Rondaalipeti #Shehnaz


A post shared by ShehnaazKiDunyaOnlySana (@shehnaazkidunyaonlysana) on





خیال رہے کہ حال ہی میں بگ باس فاتح سدھار شکلا نے بھی سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ اپنی بانڈنگ کے بارے میں بات کی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں اور سشانت بس ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جانتے تھے ۔ جہاں بھی ہم ایک دوسرے سے ملے ، ہم ایک دوسرے سے کافی جڑ جاتے تھے ۔ لیکن یہ سچ ہے کہ میرا اور ان کا رشتہ ایسا نہیں تھا ، جس میں ہم بات کرسکیں یا فون پر میسیج بھیج سکیں ۔ لیکن جہاں بھی ہم ملے ، ہم بہتر طریقہ سے ملے ۔

آپ کو بتادیں کہ سشانت سنگھ راجپوت نے فلم کائی پوچے سے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کی شروعات کی تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے ایم ایس دھونی : دی انٹولڈ اسٹوری اور چھچھورے جیسی ہٹ فلموں میں کام کیا ۔


First published: Jun 23, 2020 01:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading