ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کشمیر کی وادیوں میں شہناز گل نے اپنایا ’کشمیر کی کلی’ والا انداز

کورونا لاک ڈاون کے بعد شہناز گل کے ٹرانسفارمیشن کی تصویروں نے بھی مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ شہناز گل کے مطابق، انہوں نے لاک ڈاون کے دوران کل 12 کلو وزن کم کیا تھا۔

  • Share this:
کشمیر کی وادیوں میں شہناز گل نے اپنایا ’کشمیر کی کلی’ والا انداز
کشمیر کی وادیوں میں شہناز گل نے اپنایا ’کشمیر کی کلی’ والا انداز

نئی دہلی: پنجاب کٹرینہ کیف سے بگ باس کی پسندیدہ کنٹسٹنٹ تک شہناز گل (Shehnaz Gill) نے مداحوں کے درمیان اپنی الگ جگہ بنائی ہے۔ شہناز گل نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں شہناز گل کشمیری لُک میں دکھائی دے رہی ہیں۔ شہناز گل ان دنوں کشمیر گئی ہوئی ہیں۔ رپورٹ ہے کہ شہناز سنگر بادشاہ (Badshah) کے پروجیکٹ کے سلسلسے میں کشمیر میں شوٹ کر رہی ہیں۔


شہناز گل نے جو تصویر شیئر کی ہیں، اس میں ان کا بالکل انوکھا اور دلکش لُک دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ان تصویر میں شہناز گل کشمیری لُک میں دکھائی دے رہی ہیں۔ شہناز گل نے ٹریڈیشنل کشمیری پوشاک پہنی ہوئی ہے۔ شہناز نے شلوار قمیص کے ساتھ فیرن پہنا ہوا ہے اور سر پر روایتی کشمیری ٹوپی لگائی ہوئی ہے۔




وہیں مداح بھی شہناز گل کی ان تصویر کو دیکھنے کے بعد ردعمل دے رہے ہیں۔

بادشاہ کے ساتھ ان کے نئے گانے کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ تصویر: شہناز گل انسٹا گرام۔
بادشاہ کے ساتھ ان کے نئے گانے کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ تصویر: شہناز گل انسٹا گرام۔


دراصل، گزشتہ دنوں شہناز گل نے خود اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر بادشاہ کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔ اس بات سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شہناز نئے گانے کی شوٹ میں مصروف ہیں۔ کچھ دن پہلے شہناز گل کے برتھ ڈے کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا میں خوب وائرل ہوا تھا، جس میں وہ اپنی فیملی اور سدھارتھ شکلا کی فیملی کے ساتھ نظر آرہی تھی۔

کورونا لاک ڈاون کے بعد شہناز گل کے ٹرانسفارمیشن کی تصویروں نے بھی مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ شہناز کے مطابق، انہوں نے لاک ڈاون کے دوران کل 12 کلو وزن کم کیا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 05, 2021 11:25 PM IST