உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شہناز گل بولیں، لوگ ہم سے جلتے ہیں، لوگوں کو یاد آئے پھر سدھارتھ شکلا

    سدھارتھ  Siddharth Shukla  کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال ہونے جا رہا ہے لیکن نہ شہناز اور نہ ہی مداح ایک لمحے کے لیے بھی اداکار کو بھول سکے۔

    سدھارتھ Siddharth Shukla کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال ہونے جا رہا ہے لیکن نہ شہناز اور نہ ہی مداح ایک لمحے کے لیے بھی اداکار کو بھول سکے۔

    سدھارتھ Siddharth Shukla کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال ہونے جا رہا ہے لیکن نہ شہناز اور نہ ہی مداح ایک لمحے کے لیے بھی اداکار کو بھول سکے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      شہناز گل (Shehnaaz Gill) ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنی گلوکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ 'بگ باس 13' فیم (Bigg Boss 13) اداکارہ نے ایک بار پھر اپنی درد بھری آواز میں 'لوگ ہم سے جلتے ہیں، گا کر مداحوں کو خوش کردیا ہے۔ جب شہناز نے گانے کی تازہ ترین ویڈیو شیئر کی تو لوگوں نے گانے کے بول سدھارتھ شکلا سے جوڑنے لگے۔ اداکارہ نے اپنی میٹھی آواز میں پیار بھرا گانا گایا تو مداحوں نے بھی ان کی بھرپور تعریف شروع کردی۔ 'بگ باس 13' کے دوران سدھارتھ اور شہناز کی جوڑی کو بہت پیار ملا۔

      شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کی محبت بھری جوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔ 'بگ باس 13' کے دوران گھر میں رہتے ہوئے یہ جوڑی اتنی مشہور ہوئی کہ لوگوں نے انہیں ' Sidnaaz' کا نام دے دیا لیکن پچھلے سال سدھارتھ کے اچانک انتقال کے بعد شہناز ٹوٹ گئیں۔ سدھارتھ کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال ہونے جا رہا ہے لیکن نہ شہناز اور نہ ہی مداح ایک لمحے کے لیے بھی اداکار کو بھول سکے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)






      Sonali Phogat Death Mystery:سونالی پھوگاٹ کو دیاگیاتھا ڈرگس، زبردستی ڈوز دینے کے ملے ثبوت

      پانی میں ملاکر سونالی پھوگاٹ کو دیا گیا ڈرگس، 2 گھنٹے ٹوائلیٹ میں رکھا، CCTV سے کھلا راز

      شہناز گل نے طویل عرصے تک بے اطمینانی کے بعد اپنے کام پر توجہ دینا شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کئی اپ ڈیٹس موجود ہیں۔ شہناز نے حال ہی میں فلم 'کبیر سنگھ' کا گانا 'کیا حال ہو گیا ہے' گاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، تو اب وہ ایک بار پھر گانا گا کر سدھارتھ کو یاد کرتی نظر آرہی ہیں۔ شہناز نے ہم سے لوگ 'جلتے ہیں' گایا۔ یہ گاتے ہوئے شہناز بہت معصوم لگ رہی ہیں۔ یہ سن کر جہاں مداح شہناز کی میٹھی آواز کی تعریف کر رہے ہیں وہیں وہ جذباتی بھی ہو رہی ہیں۔ یہ سن کر آپ بھی جذباتی ہو جائیں گے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: