உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lock Up: کنگنا رناوت کے سامنے سائشہ شندے اور مندنا کریمی نے کیا لپ کس، بولڈ قدم دیکھ کر دنگ رہ گئے لوگ

    Lock Up: کنگنا رناوت کے سامنے سائشہ شندے اور مندنا کریمی نے کیا لپ کس، بولڈ قدم دیکھ کر دنگ رہ گئے لوگ تصویر : ٹویٹر ۔ @altbalaji

    Lock Up: کنگنا رناوت کے سامنے سائشہ شندے اور مندنا کریمی نے کیا لپ کس، بولڈ قدم دیکھ کر دنگ رہ گئے لوگ تصویر : ٹویٹر ۔ @altbalaji

    مندنا کریمی (Mandana Karimi) اور سائشہ (Saisha Shinde) شندے نے کچھ ایسا کر دیا ہے ، جس کی وجہ سے دونوں کنٹیسٹنٹس کی بحث شروع ہو گئی ہے ۔ دراصل سائشہ شندے اور مندنا کریمی نے میزبان کنگنا رناوت کے سامنے ایک دوسرے کو ہونٹ پر کس کیا ، جسے دیکھ کر فینس دنگ رہ گئے ۔

    • Share this:
      ممبئی: کنگنا رناوت (Kangana Ranaut) کے ریئلٹی شو 'لاک اپ' (Lock Upp) میں آئے دن کچھ ایسا ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے یہ شو سرخیوں میں آجاتا ہے۔ پچھلے ایپی سوڈ میں پونم پانڈے کو شیوم شرما کو کس دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا ، جس کے بعد وہ ہر طرف خوشی سے جھومتے نظر آئے ۔ اس سے پہلے پونم پانڈے نے فینس سے کیمرے پر ٹاپ لیس ہونے کا اپنا وعدہ پورا کیا تھا۔ اب اس سلسلہ میں مندنا کریمی  (Mandana Karimi)  اور سائشہ (Saisha Shinde) شندے نے کچھ ایسا کر دیا ہے ، جس کی وجہ سے دونوں کنٹیسٹنٹس کی بحث شروع ہو گئی ہے ۔ دراصل سائشہ شندے اور مندنا کریمی نے میزبان کنگنا رناوت کے سامنے ایک دوسرے کو ہونٹ پر کس کیا ، جسے دیکھ کر فینس دنگ رہ گئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : Lock Upp میں اداکارہ نشا راول کا بڑا انکشاف، شادی شدہ ہوکر بھی غیر مرد کو کیا تھا کس


      یہ ڈرامہ اس وقت ہوا جب کنگنا رناوت نے ججمنٹ ڈے پر کنٹیسٹینٹس کو ایک نیا ٹاسک دیا اور ان سے کہا کہ وہ ایک ایسے کنٹیسٹینٹ کا انتخاب کریں جسے وہ کس کرنا چاہیں۔ تمام منتخب کنٹیسٹنٹس کے گالوں اور ماتھے پر کس والا اسٹیمپ لگایا گیا ۔ اس دوران کنٹیسٹینٹس نے ایک دوسرے کو کس کیا اور ایک دوسرے کے لئے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کنگنا رناوت پر جب زور سے چیخے تھے سلمان خان، اداکارہ کی ڈر سے ہوگئی تھی ایسی حالت! دیکھئے VIDEO


      لیکن، جب سائشہ شندے کی باری آئی تو انہوں نے کس کرنے کے لئے مندنا کریمی کا انتخاب کیا اور اس کے گالوں یا ماتھے پر کس کرنے کی بجائے ہونٹوں پر کس کیا ۔ اپنے جذبات کے بارے میں بات کرتے ہوئے سائشہ نے کہا کہ مندنا انہیں اپنی طرف بہت زیادہ کھینچتی ہیں ۔ میکرز کی جانب سے شیئر کئے گئے پرومو ویڈیو میں سائشہ اور مندانا کو کس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔

      اس پرومو کے منظر عام پر آنے کے بعد فینس اس پر طرح طرح کے ردعمل ظاہر کر رہے ہیں ۔ کچھ سائشہ کے اس بولڈ اقدام کی تعریف کر رہے ہیں تو کچھ کو ان کی یہ حرکت بالکل پسند نہیں آئی ۔ بتا دیں کہ سائشہ شندے ماضی میں میزبان کنگنا رناوت کے ساتھ تنازع کی وجہ سے شو سے باہر ہو گئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے شو میں وائلڈ کارڈ انٹری لے لی ہے ۔

       

      خیال رہے کہ سائشہ ایک ٹرانس ویمن فیشن ڈیزائنر ہیں ، جنہوں نے مس ​​یونیورس ہرناز کور سندھو کا گاؤن بھی ڈیزائن کیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: