ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شویتا تیواری پر شوہر ابھینیو کوہلی نے لگائے گھریلو تشدد کے الزام، بولے- ’وہ مجھے چھڑی سے پیٹتی تھی‘

شویتا تیواری (Shweta Tiwari) لمبے وقت سے اپنے دوسرے شوہر ابھینو کوہلی (Abhinav Kohli) سے الگ رہ رہی ہیں۔ دونوں کے درمیان اختلاف کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ حال ہی میں ابھینو کوہلی نے شویتا تیواری پر کچھ سنگین الزام لگے تھے اور اداکارہ کو ’غیر انسانی‘ بتایا تھا۔

  • Share this:
شویتا تیواری پر شوہر ابھینیو کوہلی نے لگائے گھریلو تشدد کے الزام، بولے- ’وہ مجھے چھڑی سے پیٹتی تھی‘
ابھینو کوہلی، شویتا تیواری

ممبئی: ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری (Shweta Tiwari) گزشتہ دنوں کچھ دنوں سے اپنے اسٹائلش اوتار کو لےکر سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ شویتا تیواری کا لُک تیز سے بدلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی وہ اپنی تصویریں آئے دن شیئر کرتی رہتی ہیں، جس میں ان کا الگ ہی انداز دیکھنے کو مل رہا ہے، لیکن ان سب کے درمیان وہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی سرخیوں میں ہیں۔ شویتا تیواری لمبے وقت سے اپنے دوسرے شوہر ابھینیو کوہلی (Abhinav Kohli) سے الگ رہ رہی ہیں۔ دونوں کے درمیان اختلاف کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔


حال ہی میں ابھینیو کوہلی نے شویتا تیواری پر کچھ سنگین الزام لگائے تھے اور اداکارہ کو ’غیر انسانی‘ بتایا تھا۔ اب ابھینو کوہلی نے اہلیہ پر گھریلو تشدد کا بھی الزام لگایا ہے۔ حال ہی میں ابھینو کوہلی نے شویتا تیوری کے خلاف اپنی بات رکھی ہے اور خود پر لگے سبھی الزامات کو غلط بتایا ہے۔ ابھینو نے کہا کہ ’میں نے پلک کو تھپڑ مارا تھا، جس کا ذکر پلک نے ایک اوپن لیٹر میں کیا تھا‘۔


میں نے غلطی کی اور میں اس بات کو مانتا ہوں۔ میں نے معافی بھی مانگی۔ یہ ساری باتیں شوتیا تیواری کی طرف سے آرہی ہیں، لیکن وہ صرف کنفیوزن پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ وہ بھی گھریلو تشدد کی بات ثابت کرنے کے لئے۔ میں نے کبھیتب ا کسی خاتون پر ہاتھ نہیں اٹھایا۔ وہ میری شبیہ خراب کرنا چاہتی ہیں۔ وہ مجھے خواتین سے نفرت کرنے والا انسان بتانا چاہتی ہے‘۔


شوہر ابھینو کوہلی کے ساتھ شویتا تیواری۔ تصویر کریڈٹ: @abhinav.kohli024/Instagram)
شوہر ابھینو کوہلی کے ساتھ شویتا تیواری۔ تصویر کریڈٹ: @abhinav.kohli024/Instagram)


ابھینو کوہلی نے مزید کہا- ’شویتا تیواری نے مجھے کو پیٹنے والے انسان کی طرح پیش کیا، جبکہ اس نے الٹا میرے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔ اس نے مجھے چھڑی سے پیٹا ہے۔ سال 2017 میں ہمارا جھگڑا ہوا تھا، اس وقت میرا بیٹا صرف تین ماہ کا تھا۔ میں نے تب اپنے بچے سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔ میں نے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 04, 2021 01:16 AM IST