ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

طبیعت بگڑنے پر ہمانشی کھورانہ نے کروایا کووڈ-19 ٹسٹ، ٹوئٹ کرکے کہی یہ بات

شوٹنگ شروع ہوتے ہی ٹی وی اسٹارس اور فلمی شخصیات پر کورونا وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ اس فہرست میں ریئلٹی شو بگ باس -13 کی کنٹیسٹنٹ اور مشہور پنجابی گلوکارہ ہمانشی کھورانہ کا نام بھی جڑ گیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ہمانشی کھورانہ کی طبعیت خراب ہے۔

  • Share this:
طبیعت بگڑنے پر ہمانشی کھورانہ نے کروایا کووڈ-19 ٹسٹ، ٹوئٹ کرکے کہی یہ بات
طبیعت بگڑنے پر ہمانشی کھورانہ نے کروایا کووڈ-19 ٹسٹ، ٹوئٹ کرکے کہی یہ بات

ممبئی: شوٹنگ شروع ہوتے ہی ٹی وی اسٹارس اور فلمی شخصیات پر کورونا وائرس (Coronavirus) کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ اس فہرست میں ریئلٹی شو بگ باس -13 (Bigg Boss 13)  کی کنٹیسٹنٹ اور مشہور پنجابی گلوکارہ ہمانشی کھورانہ (Himanshi Khurana) کا نام بھی جڑ گیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ہمانشی کھورانہ کی طبعیت خراب ہے۔ اب انہوں نے اپنا کووڈ-19 (COVID-19) کا ٹسٹ کروایا ہے۔


ہمانشی کھورانہ نے اپنی منیجر کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’ہم رپورٹ شیئر کریں گے’۔ اس سے پہلے ان کی منیجر نے ٹوئٹ میں لکھا، ’رپورٹ کے بارے میں پتہ چلتے ہی ہم آپ سبھی کے ساتھ شیئر کریں گے۔ اس وقت ہماری فیملی اور دوستوں کو میسیج کرنا بند کریں اور محفوظ رہیں’۔




امیتابھ بچن سمیت کئی ستارے ہوئے کورونا پازیٹیو

واضح رہے کہ پورا ملک ان دنوں کورونا وائرس کی پریشانی سے جدوجہد کر ر ہا ہے۔ وہیں اس درمیان بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری سے اچانک ایک کے بعد ایک کئی شخصیات کو کورونا پازیٹیو پائے جانے کی خبر آئی ہے۔ بالی ووڈ کے مہانائک امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن ہفتہ کے روز کورونا پازیٹیو پائے گئے۔

اداکار انوپم کھیر کے گھر میں 4 لوگ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ان کی ماں دلاری کھیر، بھائی راجو، بھابھی اور بھتیجی کو کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ انوپم کھیر نے اس بات کی اطلاع خود ایک ویڈیو کے ذریعہ شیئر کی تھی۔ ٹی وی شو کسوٹی زندگی کی 2 کے لیڈ اداکار پارتھ سمتھان کو کورونا پازیٹیو ہوگئے ہیں۔ وہیں عمران ہاشمی کی فلم ’انگلی’ میں نظر آچکی اداکارہ ریچل وہائٹ بھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 15, 2020 11:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading