ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پیار میں آگئی درار، سوشل میڈیا پریہ کیا بول گئیں عاصم ریاض کی ہمانشی کھورانہ

عاصم ریاض (Asim Riaz) اور ہمانشی کھورانہ (Himanshi Khurana) کے بریک اپ کی باتیں بی ٹاون کے ساتھ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

  • Share this:
پیار میں آگئی درار، سوشل میڈیا پریہ کیا بول گئیں عاصم ریاض کی ہمانشی کھورانہ
عاصم ریاض اور ہمانشی کھورانہ کے پیارمیں درار آگئی۔

ممبئی: ’بگ باس 13‘ عاصم ریاض (Asim Riaz) اورہمانشی کھورانہ (Himanshi Khurana) کی جوڑی ان جوڑیوں میں شمار ہے، جسے لوگوں نے خوب پسند کیا۔ 9 سال کے ریلیشن شپ (رشتے) کے ٹوٹ جانے کے بعد ہمانشی کو عاصم کا پیار ملا اور بگ باس کے ختم ہونےکے بعد دونوں پھرسے ساتھ دکھائی دینےلگے۔ شو میں عاصم نے ہمانشی کو پرپوز بھی کیا تھا۔ شو سے باہر آنےکے بعد بھی ان کا رشتہ قائم رہا۔ لیکن اب دونوں کے درمیان کیا رشتہ ٹھیک ہے۔ یہ سوال اس لئے کیونکہ خبریں ہیں کہ دونوں کے پیارکے درمیان اب درار آگئی ہے۔


عاصم ریاض اور ہمانشی کھورانہ کے بریک اپ کی باتیں بی ٹاون کے ساتھ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔ یہ بحث اس لئے اور تیز ہونےلگی کیونکہ ہمانشی کھورانہ نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا، اس ٹوئٹ میں انہوں نےلکھا، ’کوئی ہمیں ساتھ نہیں دیکھنا چاہتا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نےدل ٹوٹنے والی اموجی بھی بنائی ہے۔ ان کے اس ٹوئٹ دیکھ کریہ قیاس لگائےجانے لگےکہ عاصم ریاض کے ساتھ ان کے رشتے میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔




اس ٹوئٹ پرلوگوں کے ردعمل بھی آرہے ہیں۔ عاصم - ہمانشی کے مداح اس ٹوئٹ کو دیکھ کرکافی مایوس ہیں۔ حالانکہ ہمانشی کھورانہ کے اس ٹوئٹر اکاونٹ پربلو ٹک نہیں ہے۔ ایسے میں یہ ان کا آفیشیل اکاونٹ ہے یا فرضی۔ اس پر تعطل (سسپنس) ہے۔

اسی اکاونٹ پر دو دن پہلے ہمانشی اور عاصم کی ایک رومانٹک تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔ شو سے نکلنےکے بعد عاصم ریاض نے ہمانشی کی ماں سے بھی ملاقات کی تھی۔ ہمانشی کئی بار یہ بتا چکی ہیں کہ ان کی ماں عاصم کو کافی پسند کرتی ہیں۔ ایسے میں عاصم ریاض کی ہمانشی کی ماں کے ساتھ ملاقات کی تصویریں کافی وائرل ہوئی تھیں۔
First published: Apr 07, 2020 10:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading