Bigg Boss 15 Finale: راکھی ساونت ہوئیں Oops Moment کا شکار! نیٹیزنس نے کہا : 'سستی کم دیدی'
Bigg Boss 15 Finale: راکھی ساونت ہوئیں Oops Moment کا شکار! نیٹیزنس نے کہا : 'سستی کم دیدی' ۔ تصویر : Viral Bhayani
انٹرٹینمنٹ کوئن راکھی ساونت (Rakhi Sawant) ٹی وی کے مشہور ریئلٹی شو 'بگ باس 15' (Bigg Boss 15) میں فائنلسٹ کا حصہ تو نہیں بن سکیں ، لیکن وہ اپنے شوہر رتیش کے ساتھ فائنل میں شرکت کرنے جا رہی ہیں۔
ممبئی : انٹرٹینمنٹ کوئن راکھی ساونت (Rakhi Sawant) ٹی وی کے مشہور ریئلٹی شو 'بگ باس 15' (Bigg Boss 15) میں فائنلسٹ کا حصہ تو نہیں بن سکیں ، لیکن وہ اپنے شوہر رتیش کے ساتھ فائنل میں شرکت کرنے جا رہی ہیں۔ 'بگ باس 15' کا فائنل بھی شاندار ہونے جا رہا ہے۔ ساتھ ہی شائقین کا تجسس بھی بڑھتا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ شو کا فاتح کون ہوگا۔ فائنل کے موقع پر راکھی کو ڈیپ نیک کٹ آؤٹ والی چست نیلی ڈریس میں دیکھا گیا۔ راکھی اپنی ڈریس میں آرام دہ محسوس نہیں کر رہی تھیں اور کٹ سے ان کا انر نظر آ رہا تھا ۔
راکھی ساونت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے، جس میں راکھی شو کے کنٹسٹنٹ رہ چکے ابھیجیت بیچوکلے پر ناراض ہوتی نظر آ رہی ہیں ۔ راکھی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سلمان خان کے لئے کچھ کہے گا تو راکھی اس کا بینڈ بجا دے گی۔ راکھی نیوی بلیو ڈیپ کٹ آؤٹ ڈریس کے ساتھ اپنے سر میں گولڈن چین والے ہیئراسٹائل میں نظر آ رہی ہیں ۔ ڈیپ نیک کٹ آؤٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین راکھی کی تصویر کو ٹرول کر رہے ہیں ۔
تصویر : Viral Bhayani
راکھی ساونت کی ڈریس دیکھ کر ایک سوشل میڈیا یوزر نے لکھا : سستی کم دیدی اسٹائل ۔ ایک اور نے لکھا : وہ ٹھیک ہے ، لیکن یہ کون سا اسٹائل ہے، فائنل پر تو اچھی ڈریسنگ کرتی راکھی جی ، کون سے زمانے کا اسٹائل ہے ۔ ایک اور یوزر نے لکھا : یہ دنیا کا سب سے بڑا عجوبہ ہے راکھی ساونت ۔
بگ باس 15 فائنل کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے تو فینس کا کریز بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔ کرن کندرا، تیجسوی پرکاش، شمیتا شیٹی، پرتیک سہجپال، نشانت بھٹ اور رشمی دیسائی میں سے جیت کی ٹرافی کس کو ملے گی، یہ جلد ہی واضح ہو جائے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔