உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bigg Boss 15: کرن کندرا نے کی KISS کرنے کی کوشش، تیجسوی پرکاش نے کہا : 'سوچنا بھی مت'

    Bigg Boss 15: کرن کندرا نے کی KISS کرنے کی کوشش، تیجسوی پرکاش نے کہا : 'سوچنا بھی مت' ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @kkundrra/@tejasswiprakash

    Bigg Boss 15: کرن کندرا نے کی KISS کرنے کی کوشش، تیجسوی پرکاش نے کہا : 'سوچنا بھی مت' ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @kkundrra/@tejasswiprakash

    بگ باس (Bigg Boss 15) کے گھر کے اندر دیر رات کرن کندرا (Karan Kundraa) اور تیجسوی پرکاش(Tejasswi Prakash) ایک ہی بستر میں نظر آرہے ہیں۔ اس دوران کرن تیجسوی کے چہرے کے قریب آتے ہیں اور کیمرہ زوم کرکے پورے بیڈ کو دکھاتا ہے جس میں صرف کمبل ہی نظر آتا ہے ۔ اسی دوران تیجسوی کی آواز آتی ہے 'سوچنا بھی مت ، سوچنا بھی مت'۔

    • Share this:
      بگ باس 15 (Bigg Boss 15) میں ان دنوں گھر کے اندر کے رشتے قدرے پیچیدہ ہیں ۔ ٹی وی کے اس مشہور شو کے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے کنٹیسٹنٹ کرن کندرا  (Karan Kundraa)  اور تیجسوی پرکاش (Tejasswi Prakash) کے درمیان بھی دوریاں نظر آنے لگی ہیں ۔ کئی معاملات پر دونوں ایک دوسرے سے جھگڑتے نظر آتے ہیں لیکن ان کے درمیان کی کیمسٹری ابھی ختم نہیں ہوئی ۔ جمعہ کے ایپی سوڈ میں کرن نے تیجسوی کو کس کرنے کی کوشش کی لیکن تیجسوی نے منع کر دیا۔

      گھر کے اندر دیر رات کرن کندرا اور تیجسوی پرکاش ایک ہی بستر میں نظر آرہے ہیں۔ اس دوران کرن تیجسوی کے چہرے کے قریب آتے ہیں اور کیمرہ زوم کرکے پورے بیڈ کو دکھاتا ہے جس میں صرف کمبل ہی نظر آتا ہے ۔ اسی دوران تیجسوی کی آواز آتی ہے 'سوچنا بھی مت ، سوچنا بھی مت'۔ اس کے بعد راکھی ساونت (Rakhi Sawant) بستر کے قریب پہنچ جاتی ہیں یہ دیکھنے کیلئے کہ کیا ہو رہا ہے ۔ جب کرن کی نظر ان پر پڑتی ہے تو وہ ڈر سے چینخ پڑتے ہیں اور پھر ہنسنے لگتے ہیں۔

      کرسمس کے موقع پر جب بگ باس نے گھر کے اندر ایک رومانٹک گانا بجایا تو تیجسوی پرکاش اور کرن کندرا شیشے کی دیوار کے پار سے کس کرتے نظر آئے۔ تیجسوی کو چھیڑتے ہوئے کرن پوچھتے ہیں کہ کیا تمہیں اس رومانٹک گانے پر تنہا ڈانس کرنے میں مزہ آرہا ہے ؟ راکھی ساونت نے کرسمس سلیبریشن میں حصہ لینے کیلئے تیجسوی کا انتخاب کیا اور کرن کندرا کو رشمی دیسائی، شمیتا شیٹی اور نشانت بھٹ کے ساتھ گھر کے اندر لاک کر دیا تھا ۔

      تیجسوی پرکاش بعد میں کرن کندرا سے شکایت کرتی ہیں کہ ایسا کیوں ہے کہ مجھے تمہاری سہولت کے حساب سے پیار ملتا ہے۔ مجھے ہی تکلیف ہوئی ہے اور میں کیوں آگے آؤں؟ کیا تم مجھ سے بات کر کے لڑائی ختم نہیں کر سکتے؟ فینس ان دونوں کے پیار اور لڑائی کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں ۔ ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ دونوں کے درمیان سب کچھ پہلے جیسا ہوجائے ،  لیکن آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ شو کے فنالے تک دونوں کے درمیان کی کیمسٹری کس موڑ پر پہنچتی ہے ۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: