ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بگ باس -13: شہناز گل کے والد نےکہا- 'اس وجہ سے سلمان خان میری بیٹی کو کرتے ہیں سپورٹ'۔

ٹی وی کا پاپولرشوبگ باس 13 مسلسل سرخیوں میں ہے، اس سیزن کے لئے اکثرلوگ کہتے ہیں کہ شوکے ہوسٹ سلمان خان کنٹیسٹنٹ شہنازگل کوسپورٹ کرتے ہیں۔

  • Share this:
بگ باس -13: شہناز گل کے والد نےکہا- 'اس وجہ سے سلمان خان میری بیٹی کو کرتے ہیں سپورٹ'۔
شہنازگل کے والد نےکہا کہ سلمان خان اسے اس لئے سپورٹ کرتے ہیں۔

ممبئی: ٹی وی کا پاپولرشوبگ باس مسلسل سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔ اس سیزن کے لئےاکثر لوگ کہتے ہیں کہ شوکے ہوسٹ سلمان خان کنٹیسٹنٹ شہنازگل کی حمایت (سپورٹ) کرتے ہیں۔ گھرمیں آئےکئی دوسرے ستاروں نے بھی اس کے بارے میں کہا کہ سلمان کان کی پسندیدہ کنٹیسٹنٹ شہنازگل ہیں۔ اس وجہ سے وہ شہنازکوحمایت کرتے ہیں۔ اس بات پراب بگ باس کےگھرکے باہرشہنازگل کے والد سنتوک سنگھ سکھ نے بھی اپنا ردعمل ظاہرکیا ہے۔


شہنازگل کے والد سنتوک سنگھ سکھ نے بتایا کہ سلمان خان کیوں ان کی بیٹی کوسپورٹ کرتے ہیں۔ شہنازکے والد نےکہا کہ 'شہنازکے مداح (فینس) کویہ بات بہت پسند آتی ہےکہ سلمان خان انہیں پسند کرتے ہیں، جو لوگ شہنازکوپسند نہیں کرتےانہیں یہی لگتا ہےکہ سلمان خان اپنے برتاؤ کولےکرجانبداری کررہے ہیں'۔


اسپورٹ بوائےکودیئے گئےاپنےانٹرویومیں شہنازگل کے والد سنتوک سنگھ نے مزید کہا- 'وہ بہت ہی پیاری (کیوٹ ) ہےاوراس کی یہی بات سلمان خان کوبھی اچھی لگتی ہے۔ مجھے یاد ہے جب وہ بگ باس 13 کےاسٹیج پرپہلی بارگئی تھی، تب اس کوکوئی اسکرپٹ نہیں دی گئی تھی۔ اسٹیج پر پہنچتے ہی جیسے ہی اس نے ڈانس کیا سلمان خان کافی متاثرہوئے'۔ شہنازگل کے والد نے مزید کہا- 'مجھےلگتا ہےکہ شہنازبہت انٹرٹینگ ہے۔ یہی وجہ ہےکہ سلمان خان بھی اسے سپورٹ کرتے ہیں'۔


واضح رہےکہ شہنازگل خود کو'پنجاب کی کٹرینہ کیف' کہتی ہیں۔ شومیں فی الحال شہنازاور سدھارتھ شکلا کی دوستی شائقین کوکافی پسند آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پرصارفین نے دونوں کےنام ہیش ٹیگ بھی چلایا۔ گزشتہ ہفتے شہنازگل اورہمانشی کھورانہ کے درمیان ہاتھا پائی کی نوبت آگئی۔ ہمانشی کھورانہ، شہنازگل سےکہتی ہیں کہ 'باہرچھوڑدیا تھا نہ تمہیں'۔  اس کے بعد شہناز، ہمانشی پربری طرح بھڑکتی ہیں اوردونوں کے درمیان تلخ بحث ہوئی۔ ویکنڈ کا وارایپیسوڈ میں سلمان خان نےاسی بات کولےکرہمانشی کھورانہ کوپھٹکاربھی لگائی ہے۔
First published: Nov 24, 2019 08:49 PM IST