ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بگ باس -13 کو بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں لوگ، سامنےآئی حیران کرنے والی وجہ

وہیں اس مخالفت کے پیچھےجووجہ ہےوہ واقعی حیران کرنے والی ہے۔ ٹوئٹرپرجمعہ کی شب سے 'بگ باس 13' سے متعلق ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہے ہیں۔ اورتواورکئی لوگ توسلمان خان کو بلاک کرکے اسکرین شاٹ شیئرکررہے ہیں۔

  • Share this:
بگ باس -13 کو بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں لوگ، سامنےآئی حیران کرنے والی وجہ
وہیں اس مخالفت کے پیچھےجووجہ ہےوہ واقعی حیران کرنے والی ہے۔ ٹوئٹرپرجمعہ کی شب سے 'بگ باس 13' سے متعلق ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہے ہیں۔ اورتواورکئی لوگ توسلمان خان کو بلاک کرکے اسکرین شاٹ شیئرکررہے ہیں۔

ممبئی: ریئلٹی شو'بگ باس' یوں ہی ٹی وی انڈسٹری کا سب سےمتنازعہ شونہیں کہا جاتا۔ اس شوکےہرسیزن میں کوئی نہ کوئی بڑا ہنگامہ دیکھنےکومل ہی جاتا ہے۔ حال ہی میں 'بگ باس 13' میں بھی ایسا ہی ایک ہنگامہ شروع ہوچکا ہے۔ یہ تازہ تنازعہ اس قدربڑھ گیا ہےکہ سوشل میڈیا پرشوکو بند کرنےکا مطالبہ زورپکڑنےلگا۔ ٹوئٹرپرکچھ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہے ہیں، جن کےذریعہ لوگ 'بگ باس 13' کی جم کرمخالفت کررہےہیں۔


وہیں اس مخالفت کے پیچھےجووجہ ہے وہ واقعی حیران کرنے والی ہے۔ ٹوئٹرپرجمعہ کی شب سے 'بگ باس 13' سے متعلق ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہے ہیں۔ اورتواورکئی لوگ توسلمان خان کوبلاک کرکےاسکرین شاٹ شیئرکررہے ہیں۔ ایسے ہیش ٹیگ کےٹرینڈ ہونےکے پیچھے 'بگ باس' کا نیا سیٹ اپ ہے۔


یہ ہے وجہ


دراصل اس بارسلمان خان نےکنٹیسٹنٹ کےگھرمیں انٹری کرنے سے پہلے ہی یہ طےکردیا تھا کہ ان کا (بیڈ فرینڈ فارایور) بی ایف ایف کون ہوگا۔ بی ایف ایف والےفارمولےکےتحت اس بارایک بیڈ پردولوگ ساتھ میں ہی سوئیں گے۔ وہیں شروعات سے ہی 'بگ باس 13' میں ایک لڑکا اورایک لڑکی ساتھ میں بیڈ شیئرکررہے ہیں۔ لوگ اسی فارمیٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔

بی جے پی لیڈر کا ٹوئٹ
بی جے پی لیڈر کا ٹوئٹ


بی جے پی لیڈرنے کی مخالفت

بگ باس 13 کولےکربی جے پی کےلیڈرستیہ دیو پچوری نے ناراضگی سے بھرا ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نےلکھا 'بگ باس نہیں ہے یہ، عیاشی کا اڈہ بنا رہے ہیں، ایسے شو کی مکمل طور پرمخالفت اوراسے بند کردینا چاہئے۔ خیرمیں نےآج تک اس کا ایک بھی ایپیسوڈ نہیں دیکھا ہے، بس ایسی ہی جانکاری ملتی ہے۔ ایسے پروگرام کودیکھ کرمعاشرے میں گندگی پھیل رہی ہے، اس پرفوراً پابندی لگنی چاہئے'۔

سوشل میڈیا پر لوگ اس طرح کا ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر لوگ اس طرح کا ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔


لوجہاد کو فروغ دے رہا ہے شو

وہیں ایک دوسرے صارف نےلکھا 'سلمان جی فلمی پردے پرحب الوطنی کا رول کرنے والا، بگ باس میں اتنا گرگیا۔ پیسے کےلئےیہ غلط دیکھ کرآنکھیں بند کرلی ہیں یا آپ بالواسطہ طور پرپیسوں کی لالچ میں لڑکیوں سے یہ سب کراتے ہوئےلوجہاد کوفروغ دے رہے ہو؟ آپ بھی کسی کوبہن مانتےہونا'؟ ان سب ٹوئٹس کودیکھ کریہ معلوم ہوتا ہےکہ واقعی اس سے بگ باس کےمیکرس کےلئےمصیبت کھڑی ہوسکتی ہے۔ اب دیکھنے والی بات ہوگی کہ مخالفت دیکھنےکے بعد اس فارمیٹ میں کیا تبدیلی آتی ہے۔
First published: Oct 06, 2019 01:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading