ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دلہن بن کر شہناز نے بنایا ٹک ٹاک ویڈیو، اب ہورہا ہے زبردست وائرل

بگ باس 13 (Bigg Boss 13) کی انٹرٹینر کے نام سے مشہور شہناز گل (Shehnaz Gill) کے ٹک ٹاک ویڈیوز (TikTok Video) خوب وائرل ہورہے ہیں۔

  • Share this:
دلہن بن کر شہناز نے بنایا ٹک ٹاک ویڈیو، اب ہورہا ہے زبردست وائرل
دلہن بن کر شہناز نے بنایا ٹک ٹاک ویڈیو

ممبئی: ریئلٹی شو 'بگ باس 13' (Bigg Boss 13) میں آئے دن کوئی نہ کوئی ہنگامہ دیکھنے کو مل جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں کنٹسٹنٹ شہناز گل (Shehnaz Gill) نے سلمان خان (Salman Khan) کے سامنے بڑا بکھیڑا کھڑا کردیا۔ سلمان خان نے بھی شہناز گل کی جم کر کلاس لگائی۔ ان سب کے باوجود بھی شہنازگل کو سوشل میڈیا پر لوگ گھر کی سب سے بڑی انٹرٹینر مان رہے ہیں۔ اسی درمیان شہناز گل کے کچھ ٹک ٹاک ویڈیو (TikTok Video) سامنے آئے ہیں، ان ویڈیوز میں بھی شہناز اپنے مداحوں کی تفریح کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہیں۔ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں۔


ان ٹاک ٹاک ویڈیوز میں شہناز کبھی کسی بالی ووڈ گانے پر ڈانس کر رہی ہیں تو کبھی پنجابی گانے پر ناچ رہی ہیں۔ وہیں ان میں سے ایک ویڈیو میں وہ دلہن بن کرکھڑی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں شہناز بالی ووڈ کے گانے پر اداکاری کررہی ہیں۔ اس ویڈیو کو سب سے زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔ شہناز گل کے ایسے کئی ٹاک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب دیکھے جارہے ہیں۔ یہاں دیکھیں شہناز گل کے ٹک ٹاک ویڈیوز۔




بات کریں شہناز گل کے کیریئر کی، تو وہ زیادہ ترپنجابی میوزک ویڈیوز میں نظر آئی ہین۔ ایسے ہی ایک پنجابی گانے 'مانجھے دی جٹی' سے وہ زبردست سرخیوں میں آئی تھیں۔ اس ویڈیو کو 14 کروڑ سے بھی زیادہ وویوز مل چکے ہیں۔ اس کے بعد ان کے کئی ویڈیوز آئے اور سبھی پسند کئے گئے۔ اب تو شہناز خود ہی گلوکارہ بن چکی ہیں۔ ان کا سب سے مشہور گانا 'وہم' ہے۔



بگ باس کےگھر میں ان دنوں شہناز گل، سدھارتھ شکلا کے ساتھ ریلیشن شپ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ وہ کھلے عام پیار کا اظہار بھی کرچکی ہیں، لیکن شہناز گل کی حرکتوں سے پریشان ہوکر سلمان خان نے سدھارتھ شکلا کو وارننگ دی تھی کہ شہناز گل ان کے پیار میں ہے اور یہ کافی خراب ہونے والا ہے۔
First published: Jan 14, 2020 05:28 PM IST