ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بگ باس -13 کےاس مسلم کنٹیسٹنٹ کولوگوں نےکہا 'دہشت گرد'، بھائی نے شکایت درج کراتے ہوئےدی وارننگ

بگ باس 13 کے گھرمیں تو گھمسان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہیں شودیکھنے والے کچھ لوگ سوشل میڈیا پرہی لڑتے ہوئے نظرآنے لگے ہیں۔

  • Share this:
بگ باس -13 کےاس مسلم کنٹیسٹنٹ کولوگوں نےکہا 'دہشت گرد'، بھائی نے شکایت درج کراتے ہوئےدی وارننگ
عاصم ریاض کولوگوں نےکہا دہشت گرد۔

ممبئی: بگ باس 13 جب سے شروع ہوا ہے تب سے ہی گھرمیں کوئی نہ کوئی ہنگامہ دیکھنےکومل رہا ہے۔ وہیں گھرمیں چل رہےگھمسان اوربدلتے پیشےکے درمیان شو دیکھنے والےلوگوں کے بھی کچھ پسندیدہ کنٹیسٹنٹ کوحمایت کرنے کےلئےکئی باردوسرے کنٹیسٹنٹ کی برائی کردیتے ہیں۔ وہیں ایسا ہی کچھ اس سیزن میں بھی دیکھنے کومل رہا ہے، لیکن اس بارحدپارتب ہوگئی، جب بگ باس کےگھرکےایک رکن کولوگوں نے'دہشت گرد' کہہ ڈالا۔


یہ کنٹیسٹنٹ کوئی اورنہیں بلکہ عاصم ریاض ہیں۔ عاصم ریاض گزشتہ دنوں سے بگ  باس 13 کے گھرمیں کافی جارح ہوتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ شومیں بنے رہنے کےلئے ہر کنٹیسٹنٹ کی طرح عاصم ریاض بھی اپنی اسٹریٹجی اپنا رہے ہیں، لیکن خاموش رہنے والے عاصم ریاض کا یہ اندازلوگوں کوراس نہیں آرہا ہے۔ حالانکہ بگ باس کے فالورس  کا ایک حصہ انہیں کافی پسند بھی کررہا ہے۔ وہیں جب عاصم ریاض کے بھائی عمرریاض نے لوگوں کے ردعمل کودیکھا توحیران رہ گئے۔


عاصم ریاض کولوگوں نے کہا دہشت گرد۔
عاصم ریاض کولوگوں نے کہا دہشت گرد۔


عمرریاض نے ٹوئٹرپرپوسٹ کیا ہے۔ انہوں نےلکھا- 'جولوگ اورفین کلب عاصم ریاض کے مذہب اورریاست پرکمنٹ کررہے ہیں اورانہیں دہشت گرد کہہ رہے ہیں، ان کے لئے آخری وارننگ ہے۔ میں نےاس کی شکایت سائبرپولیس سےکردی ہے۔ اپنی زندگی جیل میں گزارنے سے پہلےاپنےٹوئٹس ڈیلیٹ کردو'۔




واضح رہے کہ عاصم ریاض کچھ وقت پہلے سدھارتھ شکلا کےاچھے دوست ہواکرتے تھے۔ وہیں اب ان دونوں میں زبردست دشمنی ہوگئی ہے۔ سدھارتھ شکلا کے ساتھ ساتھ عاصم ریاض کی ثنا سے بھی کچھ لڑائی ہوتی رہتی ہے۔ دوسری طرف آج آنے والے'ویکینڈ کا وار' کی جھلک بھی سامنےآئی ہے، جس میں سلمان خان، سدھارتھ شکلا کے ساتھ ساتھ عاصم ریاض کی کلاس لیتے ہوئے بھی نظرآرہے ہیں۔
First published: Nov 23, 2019 04:19 PM IST