ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

چھپ گئے پارس چھابڑا- ماہرہ شرما کی شادی کےکارڈ؟ ماں نےبتائی سچائی

بگ باس-13 سے زبردست سرخیوں میں آئے پارس چھابڑا (Paras Chhabra) اور ماہرہ شرما (Mahira Sharma) کی شادی کےکارڈس کو لےکرکئی طرح کی خبریں اڑی تھیں۔

  • Share this:
چھپ گئے پارس چھابڑا- ماہرہ شرما کی شادی کےکارڈ؟ ماں نےبتائی سچائی
پارس چھابڑا اور ماہرہ شرما کو لے کر اڑ رہی تھیں خبریں

ممبئی: ٹی وی کےسب سے متنازعہ ریئلٹی شو یعنی بگ باس کے13ویں سیزن کا حصہ رہ چکےپارس چھابڑا (Paras Chhabra) اورماہرہ شرما (Mahira Sharma)، اپنے رشتےکو لےکرسرخیوں میں آئےتھے۔ ان دونوں کی تال میل شو پرکافی اچھی نظر آرہی ہے،لیکن دونوں نے ہی دوستی کےعلاوہ اپنے رشتےکو ابھی تک کوئی اور ٹیگ نہیں دیا ہے۔ وہیں شو کےبعد بھی یہ دونوں کئی بارساتھ دیکھےگئے۔ حال ہی میں لاک ڈاون کے دوران ضرورتمندوں کی مدد کےلئےدونوں ایک ساتھ نظرآئے تھے۔ وہیں اس درمیان ان دونوں کی شادی کو لےکر زبردست افواہیں بھی اڑیں۔ دونوں کی شادی کےکارڈس کو لےکر بھی طرح طرح کی افواہیں چل رہی ہیں۔ وہیں اب ان سب خبروں پرجواب دینےکےلئے ماہرہ شرما کی ماں (Mahira Sharma Mother) خود سامنے آئی ہیں۔


دراصل، گزشتہ دنوں پارس چھابڑا اورماہرہ شرما کی شادی کا کارڈ انٹرنیٹ پرکافی وائرل ہوا تھا۔ اسےلےکرنا تو پارس چھابڑا نےکچھ کہا تھا اور نہ ہی ماہرہ شرما کا کوئی ردعمل سامنےآیا تھا۔ وہیں اب ان کی ماں نےاسپاٹ بائےسے بات چیت میں اس کارڈ کولےکربات کی ہے۔ انہوں نےکہا- ’اگرکچھ ہوگا تو بولیں گے۔ ہماری طرف سےکچھ ہے ہی نہیں۔ اگر کچھ بھی اعلان کرنےکےلئےہوگا تو ہم کیوں چھپائیں گے’۔


پارس چھابڑا بگ باس -13 میں کافی سرخیوں میں رہے ہیں۔


ماہرہ شرما کی ماں کاکہنا ہےکہ ’شادی کا رشتہ چھپانےجیسی بات تھوڑی ہے۔ کوئی چوری تھوڑی کی ہے، جب ہوگی توہم بتائیں گے ہی’۔ ماہرہ شرما کی ماں نے اس بات چیت میں یہ بھی واضح کیاکہ ’یہ تو کسی مداح نے بنایا ہےکیونکہ ان کو ان دونوں کی جوڑی بہت پسند ہے’۔ حالانکہ اسےلےکر وہ کسی مداح سے ناراض نہیں ہیں۔ ان کا ماننا ہےکہ ’جب آپ کسی کو پسند کرتے ہو تو ایسی کریزی چیزیں کرتے ہو۔ وہ بس مداح ہوتے ہیں۔ ان کا تکلیف دینےکا ارادہ نہیں ہوتا’۔

ماہرہ شرما کی ماں نے بھی یہ توثیق کی ہے کہ ابھی پارس چھابڑا اور ماہرہ شرما میں صرف دوستی کا ہی رشتہ ہے۔ انہوں نےکہا کہ ’دونوں کو ابھی کافی آگےتک کا سفر طےکرنا ہے اور ایسے میں شادی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دونوں کی دوستی مضبوط ہے اور ہمیشہ رہےگی’۔ واضح رہےکہ بگ باس میں آکرماہرہ شرما کی ماں نے انہیں پارس سےتھوڑی دوری بنائے رکھنےکا مشورہ دیا تھا اور پارس کو بھی کس کرنےکو لےکر ہلکی سی ڈانٹ لگا دی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 10, 2020 07:01 PM IST