ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بگ باس -13: سدھارتھ شکلا کی بانہوں میں رشمی دیسائی کودیکھ کربے قابو ہوئے مداح، کہہ دی ایسی بات، ہاٹ ویڈیو

شوکے نئے پرومو کے مطابق بگ باس سدھارتھ شکلا اوررشمی دیسائی سے کہیں گے کہ وہ 'دل سے دل تک' کے ایک سین کو دوہرائے، جہاں پردونوں نے ایک دوسرے پرجم کرپیارلٹایا تھا۔

  • Share this:
بگ باس -13: سدھارتھ شکلا کی بانہوں میں رشمی دیسائی کودیکھ کربے قابو ہوئے مداح، کہہ دی ایسی بات، ہاٹ ویڈیو
بگ باس 13 کے گھر میں رشمی دیسائی اور سدھارتھ شکلا کا رومانس

ممبئی: ٹی وی کا پاپولرشوبگ باس 13 میں لڑائیوں کے بعد اب رومانس کا دورچلنےلگا ہے۔ جی ہاں، آنے والےایپیسوڈ میں بگ باس کےگھرکے رکن سدھارتھ شکلا اوررشمی دیسائی اپنی لڑائی بھول کراب رومانس کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔


آنے والےایپیسوڈ میں ان دونوں کے درمیان کافی کچھ ہونے والا ہے۔ آج بگ باس سدھارتھ شکلا اوررشمی دیسائی دونوں کے ساتھ ساتھ سبھی گھروالوں کوسیریل 'دل سے دل تک' کی جھلک دکھائیں گے۔ اس شوکے نئے پروموکے مطابق بگ باس سدھارتھ شکلا اوررشمی دیسائی سے کہیں گےکہ وہ 'دل سے دل تک' کے ایک سین کودوہرائے، جہاں پردونوں نے ایک دوسرے پرجم کرپیارلٹایا تھا۔


bigg-boss-13-5


پیرکے پرومومیں دکھایا گیا ہےکہ سدھارتھ شکلا اوررشمی دیسائی بگ باس کے حکم پرعمل کرتے ہوئےایک دوسرے کے ساتھ جم کررومانس کررہے ہیں۔ ویسے اس پرومو کودیکھنے کے بعد توکئی مداح بھی بےقابوہوگئے ہیں۔ جی ہاں، کسی کا کہنا ہےکہ دونوں نے آگ ہی لگا دی ہے، توکئی لوگوں کا کہنا ہےکہ اس سیزن میں سدھارتھ شکلا اوررشمی دیسائی کی بانڈنگ کے سامنے ہرکوئی فیل ہے۔



آج بگ باس گھروالوں کونیا نامینیشن ٹاسک دیں گے۔ اس ٹاسک کےدوران گھروالوں کے نام کا ایک ایک پتلہ ہوگا۔ سبھی لوگوں کو دو پتلے کے پیٹ میں خنجرمارنے کا موقع ملے گا۔ جن کے پتلے پرسب سے زیادہ خنجرہوں گے، وہ رکن اس ہفتے گھرسے بے گھرہونے کے لئے نامزد ہوجائے گا۔
First published: Nov 25, 2019 09:22 PM IST