ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بگ باس -13: سدھارتھ شکلا اورشہناز کی دوستی سے اس اداکارہ کو ہوتی ہے'جلن'، یہاں کیا انکشاف

جیسمین بھسین سدھارتھ شکلا کی کھل کرحمایت کررہی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ سدھارتھ شکلا لڑکیوں کی کافی عزت کرتے ہیں، وہ بالکل ویسے نہیں ہیں، جیسی رشمی انہیں دکھانا چاہتی ہیں۔

  • Share this:
بگ باس -13: سدھارتھ شکلا اورشہناز کی دوستی سے اس اداکارہ کو ہوتی ہے'جلن'، یہاں کیا انکشاف
سدھارتھ شکلا اور شہنازگل کی دوستی کو لوگ کافی پسندکر رہے ہیں۔

بگ باس 13 کےگھرمیں ہورہی لڑائی جھگڑے کےدرمیان سدھارتھ شکلا اورشہنازگل کے درمیان کی کھٹی میٹھی نوک جھونک دیکھنےکوملتی رہتی ہے۔ دونوں ایک دوسرے کی فکر کرتےہیں۔ کبھی کوئی کسی سےناراض بھی ہوتا ہےتوکبھی دونوں ایک دوسرے کومناتے ہوئےنظربھی آتے ہیں۔ دونوں لڑتے بھی ہیں اورپھرایک ہوجاتے ہیں، لیکن گھرکےباہرکوئی ہے، جسےان دونوں کی دوستی سے جلن ہورہی ہے اوراس نےاس جلن کے بارے میں بگ باس کےگھرمیں آکراس کا ذکرکیا ہے۔ سدھارتھ شکلا کے ساتھ کام کرچکیں ان کی شریک اداکارہ جیسمین بھسین نے ہی اس بات کا انکشاف کیا ہے۔




 





View this post on Instagram




 

No, you can't make me behave. 💁🏽


A post shared by Jasmin Bhasin (@jasminbhasin2806) on






دراصل، کرسمس کے موقع پرگھرمیں کچھ مہمان آنے والے ہیں۔ ان مہمانوں میں جیسمین بھسین بھی شامل ہیں۔ بھسین گھروالوں کے ساتھ خوب مستی کرتی نظرآنے والی ہیں۔ بگ باس 13 کا نئے پریکیپ کے مطابق، جیسمین سدھارتھ شکلا اورشہنازگل اپنی اس ناراضگی کے بارے میں بتانے والی ہیں۔ جیسمین بھسین یہ کہہ رہی ہیں کہ مجھے بھی سدھارتھ شکلا اور شہنازگل کوایک ساتھ دیکھ کرکبھی کبھی 'جلن' ہوتی ہے۔ کیونکہ یہاں آنے سے پہلےکچھ ایسی ہی دوستی میری سدھارتھ شکلا کے ساتھ ہوتی تھی۔




پریکیپ دیکھ کراندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاید وہ اس دوران اپنے سیریل 'دل سے دل تک' کی بات کررہی ہیں، کیونکہ اس سیریل میں ان کا کرداربھی دوستی والا تھا۔ اس سیریل میں سدھارتھ شکلا، رشمی دیسائی اورجیسمین بھسین اہم کردارمیں نظرآئے تھے۔



 




View this post on Instagram




 

Not a hot mess, just a spicy disaster🌶


A post shared by Jasmin Bhasin (@jasminbhasin2806) on






واضح رہےکہ جیسمین بھسین سدھارتھ شکلا کی کھل کرحمایت کررہی ہیں۔ حال ہی میں زوم کودیئےایک انٹرویومیں جیسمین بھسین نےکہا کہ رشمی دیسائی اورسدھارتھ شکلا کے درمیان کی ایک لڑائی کومیں نےدیکھا، لیکن سچ تویہ ہےکہ جس طرح سے سدھارتھ شکلا کو دکھانےکی رشمی دیسائی کوشش کررہی ہیں، وہ بالکل ویسے نہیں ہیں۔ وہ لڑکیوں کی کافی عزت کرتے ہیں۔
First published: Dec 25, 2019 05:05 PM IST