ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بگ باس -13: پارس چھابڑا کو چھوڑ کروشال کے ساتھ رومانٹک ہوئیں ماہرہ، کھلےعام کیا یہ کام

بگ باس 13 میں سدھارتھ شکلا اور رشمی دیسائی کے درمیان زبردست رومانٹک پل دیکھنے کو ملے گا۔ وہیں ماہرہ شرما، پارس چھابڑا کو چھوڑکر وشال آدتیہ کی بانہوں میں جھولتی ہوئی نظر آنے والی ہیں۔

  • Share this:
بگ باس -13: پارس چھابڑا کو چھوڑ کروشال کے ساتھ رومانٹک ہوئیں ماہرہ، کھلےعام کیا یہ کام
وشال آدتیہ کے ساتھ رومانٹک ہوئیں ماہرہ شرما۔

ممبئی: ٹی وی کا پاپولرشو بگ باس 13 میں پیرکےایپیسوڈ میں خوب رومانس کا دورچلا۔ جس میں سدھارتھ شکلا اوررشمی دیسائی کے درمیان زبردست رومانٹک پل دیکھنے کو ملا۔ وہیں ماہرہ شرما، پارس چھابڑا کو چھوڑکر وشال آدتیہ کی بانہوں میں جھولتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔


Mahira Sharma1


کلرس ٹی وی نے سدھارتھ شکلا اوررشمی دیسائی کا رومانٹک پرومو ویڈیو ریلیزکردیا ہے۔ وہیں دوسری پرومو ویڈیومیں ماہرہ شرما اوروشال آدتیہ سنگھ کا ایک دوسرے کے رومانس میں ڈوبے ہوئے نظرآرہے ہیں۔


Mahira Sharma2

اس ویڈیو میں ماہرہ اوروشال بیڈ پررومانس کرتے ہوئے کچن میں جاتے ہیں، اس کے ساتھ ہی ماہرہ وشال کے بانہوں میں جھولتے ہوئے پول تک پہنچ جاتی ہیں، جس کے بعد دونوں ہی پول میں رومانس کرتے ہیں۔




دراصل یہ بگ باس کے اگلے ٹاسک کا حصہ ہے۔ اس ٹاسک میں ایک طرف جہاں سدھارتھ شکلا اوررشمی دیسائی کوایک رومانٹک ویڈیو بنانا ہے تووہیں دوسرا ویڈیو ماہرہ شرما اور وشال آدتیہ سنگھ بنانے والے ہیں، لیکن دلچسپ بات یہ ہےکہ اس ویڈیو کوشوٹ کروانے والی شہنازگل اورپارس چھابڑا ہیں۔ یعنی اپنے پسندیدہ کنٹیسٹنٹ کے ساتھ رومانس کرنے کا موقع ان کے ہاتھ سے چھوٹ گیا ہے اورانہیں بگ باس نے کمان سونپی ہے ڈائریکٹربننے کی۔
First published: Nov 25, 2019 11:36 PM IST