ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بگ باس 13-: سدھارتھ شکلا پربھڑکے سلمان خان، کہی ایسی باتیں، دیکھیں ویڈیو

بگ باس 13 میں آج ویکنڈ کا وارہوگا اوراس ایپیسوڈ میں پورے ہفتے کا حساب کیا جائے گا۔

  • Share this:
بگ باس 13-: سدھارتھ شکلا پربھڑکے سلمان خان، کہی ایسی باتیں، دیکھیں ویڈیو
سدھارتھ شکلا پر بھڑکے سلمان خان۔

ممبئی: ٹی وی کا سب سے متنازعہ ریئلٹی شویعنی 'بگ باس 13' اب اوربھی انٹرنیٹنگ موڑ پرپہنچ گیا ہے۔ حال ہی میں بگ باس کےگھرمیں ہوئے کپتانی ٹاسک کے دوران زبردست ہنگامہ ہوا ہے۔ لڑائی - جھگڑوں اورہاتھا پائی کا دوربھی دیکھنے کوملا۔ وہیں اب جب ہمانشی گھرکی نئی کپتان بن گئی ہیں تب بھی گھرمیں گھمسان جاری ہے۔ اسی درمیان آج یعنی ہفتہ کو شروع ہونے والا ہے۔ سلمان خان کی ویکنڈ کا وار۔ اس دوران سلمان خان، سدھارتھ شکلا اور عاصم ریاض کی جم کرکلاس لگائیں گے۔


حال ہی میں کلرس کے آفیشیل انسٹا گرام اکاؤنٹ پربگ باس 13 کے آج رات آنے والے ایپیسوڈ کی ایک جھلک شیئرکی گئی ہے۔ آج سلمان خان ویکنڈ کا وارکے تحت گھروالوں کی کلاس لگائیں گے۔ اس پرومو میں سدھارتھ شکلا اورعاصم ریاض ایک کٹہرے میں کھڑے نظرآرہے ہیں۔ وہیں سلمان خان ان دونوں کی کلاس لگاتے نظرآرہے ہیں۔ سلمان خان نے گزشتہ ایک ہفتے میں ان سدھارتھ شکلا اورعاصم ریاض کے برتاؤ پرخبرلی۔ اس کے ساتھ ہی سدھارتھ شکلا کوایک چیلنج تک دے ڈالا۔








View this post on Instagram


Ghar mein pure hafte hui dhaka mukki par, @beingsalmankhan ne kiya @realsidharthshukla aur @asimriaz77.official par #WeekendKaVaar! Watch it tonight at 9 PM. Anytime on @voot @vivo_india @daburamlaindia @bharat.pe #BiggBoss13 #BiggBoss #BB13 #salmankhan


A post shared by Colors TV (@colorstv) on Nov 22, 2019 at 9:16pm PST




ویڈیو میں عاصم ریاض سلمان خان سے کہتے ہیں اورآپ مجھے بتاؤ، میں غلط ہوں تومیں ابھی گھرسے نکل جاؤں گا۔ اس پرسلمان خان نے فوراً کہہ دیا کہ تمہیں ابھی نکلنا ہی پڑے گا۔ وہیں سلمان خان سدھارتھ سے کہتے ہیں- 'شکلا جی آپ کو بہت غصہ ہے؟ بڑے لمبےچوڑے ہوآپ؟ کبھی آزمانا چاہوگے آپ؟ بھگوان کا شکرہے کہ میں یہاں پرہوں گھرکے اندرنہیں ہوں'۔ سلمان خان نے اس طرح سدھارتھ شکلا کوچیلنج تک کردیا۔






واضح رہے کہ حال ہی میں کپتانی ٹاسک ہوا اوراس ٹاسک میں ہمانشی گھرکی کپتان بنی ہیں۔ وہیں گھرمیں پارس اورسدھارتھ کےگروپ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہمانشی کے احکامات پر عمل نہیں کریں گے۔ اسےلےکرگھرمیں گھمسان اوربھی تیزہوگیا۔ اسی درمیان وائلڈ کارڈ انٹری کے طورپرگھرمیں آئے کھیساری لال یادو بھی شوسے باہرنکل گئے ہیں۔
First published: Nov 23, 2019 09:52 PM IST