ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Bigg Boss 14: حنا خان نے غصے میں لگائی سدھارتھ شکلا کی کلاس، بولیں- مجھے مت سکھاو

حنا خان (Hina Khan) اور سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) بگ باس-14 (Bigg Boss 14) پر پہلی بار زبردست لڑتے ہوئے دکھائی دیئے ہیں۔ دونوں کی لڑائی نکی تنبولی (Nikki Tamboli) اور جیسمین بھسین (Jasmin Bhasin) کو لے کر ہوئی ہے۔

  • Share this:
Bigg Boss 14: حنا خان نے غصے میں لگائی سدھارتھ شکلا کی کلاس، بولیں- مجھے مت سکھاو
Bigg Boss 14: حنا خان نے غصے میں لگائی سدھارتھ شکلا کی کلاس، بولیں- مجھے مت سکھاو

ممبئی: بگ باس 14 (Bigg Boss 14) کے میکرس شائقین کو متوجہ کرنے کے لئے آئے دن گھر میں نئے نئے ڈرامہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ گھر والوں کی لڑائی کافی نہیں تھی کہ اب میکرس نے گھر سے ’طوفانی سینئرس’ کو بھی آپس میں مقابلہ کرنا شروع کردیا ہے۔ پہلے گوہر خان اور سدھارتھ شکلا کی لڑائی ہوئی تھی۔ وہیں اب حنا خان (Hina Khan) نے سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کی جم کر کلاس لگا دی ہے۔ انہوں نے سدھارتھ شکلا کو غصے میں ایسی باتیں کہہ دیں کہ گھر والے بھی حیران رہ گئے۔ وہیں ان دنوں کی لڑائی کی جہ نکی تنبولی (Nikki Tamboli) اور جیسمین بھسین (Jasmin Bhasin) ہیں۔


دراصل، بگ باس کے گھر میں ایک ٹاسک کے دوران نکی تنبولی اور جیسمین بھسین کے درمیان زبردست رسہ کشی ہوئی۔ وہیں ٹاسک کے بالکل آخر میں جیسمین نے نکی کو ہرا دیا۔ تاہم سدھارتھ شکلا اس بات کو ماننے کو تیار نہیں تھے کہ نکی تنبولی ہارگئی ہیں۔ حنا خان اس ٹاسک کی ڈائریکٹر تھیں اور انہوں نے دیکھا کہ جیسمین جیتی ہیں۔ بس پھر کیا تھا، دونوں کے درمیان پہلے نا اتفاقی ہوئی۔ وہیں جب سدھارتھ نے حنا خان کے فیصلے پر سوال اٹھایا تو حنا خان ناراض ہوگئیں اور انہوں نے سدھارتھ شکلا سے کہہ ڈالا کہ انہیں ڈائریکٹری نہ سکھائیں۔ وہیں سدھارتھ شکلا خود کو پھنستے ہوئے دیکھ کر بول پڑے کہ جیسمین میری دوست ہے، لیکن میں ٹاسک میں غلط ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔ یہاں دیکھیں حنا خان اور سدھارتھ شکلا کی لڑائی۔


 




 




View this post on Instagram




 

Personal samaan jeetne ki iss ladaayi mein hoga @nikki_tamboli aur @jasminbhasin2806 ke beech competition! Kaun maar le jayega iss game mein baazi? #BB14 tonight 10:00 PM only on #Colors. Catch #BiggBoss before TV on @vootselect . #BiggBoss2020 #BiggBoss14 @beingsalmankhan


A post shared by Colors TV (@colorstv) on






واضح رہے کہ آنے والے ایپیسوڈ میں گھر والوں کے درمیان ایک ٹاسک رکھا جائے گا، جس میں دو لوگ آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں کو اپنی ٹوکری میں زیادہ سے زیادہ گیندیں بھرنی ہیں۔ وہیں جب جیسمین اور نکی آمنے سامنے آئے تو ٹاسک کے دوران نکی نے جان بوجھ کر جیسمین کی ٹوکری میں دھکا دیا اور اسے خالی کردیا۔ اس بات پر جیسمین بھی ناراض ہوگئیں اور نکی کو سبق سکھا دیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 16, 2020 05:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading