ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Bigg Boss 14: نکی تنبولی نے جان کمار سانو پر لگایا زبردستی بوسہ دینے کا الزام، سب کے سامنے ظاہر کی ناراضگی

بگ باس -14 (Bigg Boss 14) میں زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا ہے۔ نکی تنبولی (Nikki Tamboli) نے اپنے دوست رہے جان کمار سانو (Jaan Kumar Sanu) پر زبردست بوسہ دینے کا الزام لگا دیا ہے۔

  • Share this:
Bigg Boss 14: نکی تنبولی نے جان کمار سانو پر لگایا زبردستی بوسہ دینے کا الزام، سب کے سامنے ظاہر کی ناراضگی
نکی تنبولی اور جان کمار سانو- (Photo Grab- @colorstv/Instagram)

ممبئی: ریئلٹی ش بگ باس -14 (Bigg Boss 14) میں آئے دن زبردست ٹوئسٹ اینڈ ٹرن دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ کبھی جو دوست تھے، وہ آج دشمن نظر آرہے ہیں۔ حال ہی می ایسا نظارہ دیکھنے کو ملا، جس نے گھر والوں کو بھی حیران کردیا ہے۔ گھر میں ایک ٹاسک کے دوران نکی تنبولی (Nikki Tamboli) اپنے ایک دوست جان کمار سانو (Jaan Kumar Sanu) پر بڑا الزام لگا دیا ہے۔ نکی تنبولی نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے زبردستی بوسہ دیا ہے۔ صرف یہی نیہں نکی تنبولی نے جان کو جیل جانے کے لائق کہہ دیا ہے۔ انہوں نے جان کمار سانو کو سب کے سامنے کھری کھوٹی سنائی۔


دراصل، حال ہی میں بگ باس شائع کرنے والے چینل کلرس ٹی وی نے انسٹا گرام اکاونٹ آنے والے ایپیسوڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے، جس میں نکی تنبولی نے جان کمار سانو پر زبردستی بوسہ دینے کا الزام لگایا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ ’آپ واقعی ڈیزرو کرتے ہو جیل جانا، منع کرنے کے بعد اگر کوئی کسی لڑکی کو زبردست بوسہ دیتا ہے تو وہ توہین آمیز ہوجاتا ہے’۔ یہ سن کر علی گونی نے بھی جان کمار سانو کو بری طرح ڈانٹ لگائی۔ وہیں اس پر جان کمار سانو نے کہا کہ ’وہ مجھے واپس کیوں کرتی ہیں پھر’ یہاں دیکھیں ویڈیو۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Colors TV (@colorstv)






اس ویڈیو کے آخر میں نکی تنبولی کہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کہ وہ چاہتی ہیں کہ جان کمار سانو گھر سے باہر ہی چلے جائیں۔ واضح رہے کہ گھر میں کنٹسٹنٹس کو جیل میں بھیجنے کا کوئی ٹاسک ہونے والا ہے، جس میں گھر والے ایک دوسرے پر حیران کرنے والے الزام لگاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 14, 2020 09:18 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading