உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lock Upp میں اداکارہ نشا راول کا بڑا انکشاف، شادی شدہ ہوکر بھی غیر مرد کو کیا تھا کس

    گزشتہ سال شوہر کرن میہرا کے ساتھ اپنی لڑائی کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی نشا راول (Nisha Rawal)  بھی کنگنا رناوت کے شو میں پہنچی ہیں ، جہاں انہوں نے حال ہی میں ایک ایسا انکشاف کیا ، جس نے سبھی کو حیران کردیا ۔

    گزشتہ سال شوہر کرن میہرا کے ساتھ اپنی لڑائی کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی نشا راول (Nisha Rawal) بھی کنگنا رناوت کے شو میں پہنچی ہیں ، جہاں انہوں نے حال ہی میں ایک ایسا انکشاف کیا ، جس نے سبھی کو حیران کردیا ۔

    گزشتہ سال شوہر کرن میہرا کے ساتھ اپنی لڑائی کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی نشا راول (Nisha Rawal) بھی کنگنا رناوت کے شو میں پہنچی ہیں ، جہاں انہوں نے حال ہی میں ایک ایسا انکشاف کیا ، جس نے سبھی کو حیران کردیا ۔

    • Share this:
      ممبئی : ایکتا کپور کا ریئلٹی شو لاک اپ (Lock Upp) لگاتار سرخیوں میں ہے ۔ شو میں کئی سلیبریٹیز پہنچے ہیں ، جن سے وابستہ راز اکثر موضوع بحث رہتے ہیں ۔ گزشتہ سال شوہر کرن میہرا کے ساتھ اپنی لڑائی کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی نشا راول (Nisha Rawal)  بھی کنگنا رناوت کے شو میں پہنچی ہیں ، جہاں انہوں نے حال ہی میں ایک ایسا انکشاف کیا ، جس نے سبھی کو حیران کردیا ۔ اداکارہ نے بتایا کہ کرن میہرا کے ساتھ شادی شدہ ہونے کے بعد بھی انہوں نے ایک غیر مرد کو کس کیا تھا۔ نشا نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایسا حمل ضائع ہونے کے ایک سال بعد کیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: اب بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے فلم The Kashmir Files کو لے کر دیا بڑا بیان، کہی یہ بات


      نشا راول نے اس راز کا اس وقت انکشاف کیا جب بزر ہٹ کرنے کے بعد کنگنا نے ان سے سیکریٹ پوچھا ، ایسے میں اداکارہ نے بتایا کہ یہ معاملہ 2015 کا ہے ۔ تب وہ حمل کے ضائع ہونے کے درد سے گزر رہی تھیں ۔ اسی دوران انہوں نے ایک شخص کو کس کیا تھا ، جس نے ان کا سپورٹ کیا تھا ۔ وہیں دوسری جانب خود نشا نے کرن میہرا پر انہیں دھوکہ دینے کا الزام لگایا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ملائیکہ اروڑہ اور اننیا پانڈے کی جیسے ہی سامنے آئی یہ تصاویر تو فینس نے پوچھا : 'مانگ کر کپڑے پہنے ہیں کیا؟'


      نشا نے بتایا کہ حمل کے ضیاع کے بعد وہ کسی اور مرد کی طرف مائل ہوگئی تھیں ۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ کرن سے میری شادی 2012 میں ہوئی تھی ۔ 2014 میں میرا حمل ضائع ہوگیا ۔ میں اس کے بارے میں پہلے بھی بتا چکی ہوں ۔ جب میرا حمل ضائع ہوا تو میں اس وقت پانچ ماہ کی حاملہ تھی ۔ کئی لوگوں کو پتہ ہے کہ میں جسمانی اور ذہنی طور پر پریشان ہونے والے رشتے میں تھی ۔ میرے لئے یہ کسی صدمے جیسا تھا ۔ ذہن اور جسم میں بہت کچھ ہورہا تھا ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ALTBalaji (@altbalaji)





      نشا مزید بتاتی ہیں کہ میری زندگی میں استحصال کے کئی واقعات ہونے لگے ، لیکن یہ بات میں کسی کو نہیں بتا سکتی تھی ۔ پبلک فیگر ہونے کی وجہ سے یہ میرے لئے آسان نہیں تھا ۔ 2015 میں میری کزن کے سنگیت پروگرام میں میرے ساتھ بہت کچھ ہوا ، تب میں نے تھیریپی لینے کا سوچا ، تبھی میری ملاقات میرے ایک پرانے دوست سے ہوئی ۔

      میں نے اس پر اعتماد کیا اور اپنے ساتھ پیش آئے غلط واقعات کے علاوہ باقی سب کچھ اس کو بتاریا ۔ جب میں اس سے ملتی تو میرے والد کو پتہ ہوتا تھا ، لیکن پھر بھی میں اس کی طرف مائل ہوگئی ۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں نے اس کو کس کیا اور یہ بات میں نے اپنے شوہر کو بھی بتا دی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: