ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شویتا تیواری کی بیٹی کے سامنے پھیکی پڑجائیں گی بالی ووڈ کی اداکارہ، ماں نے کہی یہ بڑی بات

ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری (Shweta Tiwari) اور ان کی بیٹی پلک تیواری (Palak Tiwari) سوشل میڈیا پر سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ شویتا تیواری نے حال ہی میں پلک تیواری کی بی ٹی ایس ویڈیو اپنے انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے، جس نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

  • Share this:
شویتا تیواری کی بیٹی کے سامنے پھیکی پڑجائیں گی بالی ووڈ کی اداکارہ، ماں نے کہی یہ بڑی بات
شویتا تیواری کی بیٹی کے سامنے پھیکی پڑجائیں گی بالی ووڈ کی اداکارہ

ممبئی: ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری (Shweta Tiwari) اور ان کی بیٹی پلک تیواری (Palak Tiwari) سوشل میڈیا پر سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ شویتا تیواری اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں، تو وہیں ان کی لاڈلی پلک تیواری اپنے گلیمرس فوٹو سے مداحوں کو دیوانہ بناتی رہتی ہیں۔ پلک تیواری واقعی میں بہت خوبصورت ہیں، یہ بات ہم نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ان کی تصویریں دیکھ کر مداح کہتے ہیں۔ اپنی بیٹی کی خوبصورتی کی تعریف تو شویتا تیواری بھی خوب کرتی ہیں۔ اس بار بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کیا ہے۔


حال ہی میں شویتا تیواری نے پلک کی بی ٹی ایس ویڈیو اپنے انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں پلک ٹائیگر پرنٹ کے ڈریس میں کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو پلک تیواری کے کسی فوٹو شوٹ کا معاملہ پڑتا ہے۔ بی ٹی ایس ویڈیو کو شیئر کرکے شویتا نے لکھا، ’دیوا بنائی نہیں جاتی، پیدا ہوتی ہیں‘!۔ پلک تیواری نے بھی اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام پیج پر پوسٹ کیا ہے۔ اس ویڈیو پر مداح زبردست کمنٹ کر رہے ہیں۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Palak Tiwari (@palaktiwarii)






حال ہی میں پلک تیواری (Palak Tiwari Photoshoot) نے اپنے فوٹو شوٹ کی کئی تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کی تھیں۔ ان تصویروں نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ تصویروں میں وہ الگ الگ انداز میں پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ کچھ ہی دیر میں ان کی تصویروں کو لاکھوں ویوز مل چکے ہیں۔ وہیں ان تصویروں کو مداحوں کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ وہیں اس پر کمنٹس کرکے صارف پلک تیواری کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ پلک تیواری (Palak Tiwari) جلد ہی ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ ان کی فلم ’روزی- دی سیفران چیپٹر‘ اسی ماہ ریلیز ہوگی۔ اس فلم کو وشال مشرا نے ہدایت کاری کی ہے، جبکہ وویک اوبرائے، پریرنا وی اروڑہ نے پروڈیوس کر رہے ہیں۔ پلک تیواری کے ساتھ ساتھ وویک اوبرائے بھی اس فلم میں نظر آنے والے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 27, 2021 04:20 PM IST