ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عامر علی اور سنجیدہ شیخ کی شادی میں نہیں ہےسب کچھ بہتر، ٹوٹنے والا ہے رشتہ

ٹی وی کی دنیا کی سب سےمشہور جوڑی اداکارہ سنجیدہ شیخ (Sanjeeda Shaikh) اور عامر علی (Aamir Ali) 8) آٹھ سال کی شادی اور اس سے پہلے7 سال کے رشتے میں رہ چکے ہیں۔

  • Share this:
عامر علی اور سنجیدہ شیخ کی شادی میں نہیں ہےسب کچھ بہتر، ٹوٹنے والا ہے رشتہ
عامر علی اور سنجیدہ شیخ 'نچ بلئے 3' میں نظر آچکے ہیں۔

ٹی وی کی دنیا کی سب سے مشہور جوڑی اداکارہ سنجیدہ شیخ (Sanjeeda Shaikh) اور عامر علی (Aamir Ali) کی شادی کو کئی سال ہوگئے ہیں، لیکن خبروں کے مطابق اس بہترین جوڑی کی شادی شدہ زندگی میں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ سامنے آرہی خبروں کے مطابق تو اس جوڑی کے درمیان مسلسل دوریاں بنتی جارہی ہیں اور ان کا رشتہ ختم ہونےکی دہلیز پر پہنچ گیا ہے۔ خبر ہےکہ 8 سال سے شادی شدہ یہ جوڑی ان دنوں ساتھ بھی نہیں نظر آرہی ہے۔


اسپاٹ بوائے کی خبرکے مطابق عامر علی اور سنجیدہ شیخ کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ حالانکہ ان کے رشتے میں ابھی پریشانی کی شروعات ہوئی ہی ہے۔ سنجیدہ اپنے پروجیکٹس میں کافی مصروف ہیں۔ خبر کی تصدیق کےلئےجب عامر علی سے پوچھا گیا تو انہوں نےکہا کہ آپ کس بارے میں بات کررہے ہیں، مجھے نہیں معلوم۔ اس کے بعد جب ایس ایم ایس سے عامر علی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ اس خبرکو غلط کہہ رہے ہیں، تو اس پر عامر علی نےکوئی جواب نہیں دیا۔




وہیں ذرائع کے حوالے سے اس رپورٹ میں کہا گیا ہے، 'سوشل میڈیا پر جو نظرآتا ہے، زندگی اس سےکہیں زیادہ الگ ہوتی ہے'۔ عامر علی اور سنجیدہ شیخ نے 2 مارچ، 2012 میں شادی کی تھی۔ اس سے پہلے بھی یہ جوڑی 7 سال کے طویل رشتے میں رہ چکی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں عامر علی اس بات کا بھی انکشاف کرچکے ہیں کہ سنجیدہ شیخ ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں، جبکہ انہیں خود شادی سے بہت ڈر لگتا تھا۔



واضح رہےکہ سنجیدہ حال ہی میں ٹی وی سیریل 'لوکا ہے انتظار' میں نظر آچکی ہیں۔ وہیں عامر علی 'کہانی گھر گھر کی'، 'وہ رہنے والی محلوں کی'، 'ایف آئی آر'، جیسے سیریل میں نظر آچکے ہیں۔ یہ جوڑی 'نچ بلئے 3' میں بھی نظر آئی تھی۔
First published: Jan 08, 2020 06:55 PM IST