உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خطروں کےکھلاڑی کی اس کنٹیسٹنٹ نے ٹھکرایا سلمان خان کا شو، اس وجہ سے’بگ باس-14’ کو کہا نا...

    خطروں کے کھلاڑی کی اس کنٹیسٹنٹ نے ٹھکرایا سلمان خان کا شو

    خطروں کے کھلاڑی کی اس کنٹیسٹنٹ نے ٹھکرایا سلمان خان کا شو

    ٹی وی سیریل ’سورگنی’ سے سرخیوں میں آئیں تیجسوی پرکاش (Tejasswi Prakash) ابھی اس کے لئے تیار نہیں ہیں۔ تیجسوی نے بتایا کہ وہ فی الحال بگ باس (Bigg Boss 14) جیسا ریئلٹی شو کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: ٹی وی دنیا کا سب سے متنازعہ اور مشہور ریئلٹی شو بگ باس کا 13 واں (Bigg Boss 13) سیزن اب تک کے سبھی سیزن میں سب سے ہٹ رہا تھا۔ شو کے کنٹسٹنٹ سے لےکر اس کا کانسیپٹ تک خوب سرخیوں میں رہا تھا۔ ایسے میں میکرس ایک بار پھر ایسے کنٹسٹنٹ کی تلاش میں ہیں، جو شو کو ہٹ کرانے میں مدد گار ہوں اور گزشتہ سیزن کی طرح بگ باس کا یہ سیزن (Bigg Boss 14) بھی ٹی آر پی کے تمام ریکارڈ توڑ دے۔ شو کو انٹرٹینگ (دلچسپ) بنانے میں میکرس کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں اور اب تک کئی اسٹارس سے رابطہ کرچکے ہیں۔ اس درمیان خبر ہے کہ میکرس نے ’خطروں کے کھلاڑی’ سیزن 10 کی کنٹسٹنٹ تیجسوی پرکاش (Tejasswi Prakash) سے بھی رابطہ کیا ہے۔ دراصل، تیجسوی ان دنوں خطروں کے کھلاڑی میں اپنی شرارت اور ببلی نیچر کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔

      اس کے علاوہ تیجسوی پرکاش (Tejasswi Prakash) جس طرح سے ٹاسک کمپلیٹ (مکمل) کرتی ہیں، وہ بھی لوگوں کے درمیان خوب سرخیاں حاصل کر رہی ہیں، لیکن لگتا ہے ٹی وی سیریل ’سورگنی’ سے سرخیوں میں آئیں تیجسوی پرکاش ابھی اس کےلئے تیار نہیں ہیں۔ تیجسوی پرکاش نے بتایا کہ وہ فی الحال بگ باس جیسا ریئلٹی شو کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ ٹائمس آف انڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بگ باس-14 کے لئے میکرس کی طرف سے اپروچ کیا گیا تھا، لیکن وہ ابھی اس کے لئے تیار نہیں ہیں۔ وہ فی الحال فکشن شو ہی کرنا چاہتی ہیں۔

       



       




      View this post on Instagram




       

      Swipe at your own risk 🙏 . . . #end #beautiful #journey


      A post shared by Tejasswi Prakash (@tejasswiprakash) on






      بگ باس -14 میں آنے کے سوال پر اداکارہ تیجسوی پرکاش نے کہا- ’مجھے کئی بار بگ باس کا آفر ملا، جب میں ’سورگنی‘ (Swaragini) کر رہی تھی، تب پہلی بار اس شو کےلئے مجھے آفر ملا تھا۔ اس سال بھی شو کا آفر ملا ہے، لیکن فی الحال میں صرف فکشن شو کرنا چاہتی ہوں۔ آپ کو وہی کرنا چاہئے، جس کےلئے آپ یہاں آئے ہیں۔ اور میں صرف اداکاری کرنا چاہتی ہوں۔ پہلے میں ایک اداکارہ ہوں۔ حالانکہ، کہتے ہیں کہ ’کبھی نہیں’ نہیں کہنا چاہئے، لیکن پھر بھی مجھے موقع دیا جائے گا تو میں صرف فکشن شو کرنا چاہوں گی’۔

       



       




      View this post on Instagram




       

      Swipe at your own risk 🙏 . . . #end #beautiful #journey


      A post shared by Tejasswi Prakash (@tejasswiprakash) on






      واضح رہے کہ بگ باس -14 کے لئے ابھی تک ٹی وی دنیا کی مشہور اداکارہ نیا شرما، شیکھر سمن کے بیٹے ادھین سمن، سشمتا سین کے بھائی راجیو سین اور ووین ڈیسینا سمیت کئی شخصیات کے نام سامنے آچکے ہیں۔ سلمان خان کا شو بگ باس- 14 کے آنے والے دو ماہ میں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ بگ باس 13 ہٹ ہوا تھا اور سب سے لمبا سیزن بن گیا کیونکہ اس کا پریمیئر 29 ستمبر، 2019 کو ہوا تھا اور 15 فروری کو شو کا آخری ایپیسوڈ نشر ہوا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: