ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ٹی وی اداکارہ شراونی نے پھانسی لگاکر کی خود کشی، اہل خانہ نے بوائے فرینڈ پر لگایا استحصال کا الزام

شراونی کونڈا پلی (Sravani Kondapalli) کی ہٹ لسٹ میں ’مون راگم’ اور ’منسو ممتا’ جیسے کئی سیریل شامل ہیں۔ شراونی اس وقت ’مانسو ممتا’ سیریل میں نظر آرہی تھیں۔

  • Share this:
ٹی وی اداکارہ شراونی نے پھانسی لگاکر کی خود کشی، اہل خانہ نے بوائے فرینڈ پر لگایا استحصال کا الزام
ٹی وی اداکارہ شراونی نے پھانسی لگاکر کی خود کشی، اہل خانہ نے بوائے فرینڈ پر لگایا استحصال کا الزام

ممبئی: ساوتھ انڈین سنیما کے اداکار جے پرکاش ریڈی کی موت کے غم سے مداح ابھی ابھرے بھی نہیں تھے کہ ٹی وی دنیا کے ایک اور ستارے نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ تیلگو ٹی وی اداکارہ شراونی کونڈا پلی (Sravani Kondapalli) نے منگل (8 ستمبر) کی رات خود کشی کرکے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ان کے انتقال کی خبر کے بعد سے ان کی فیملی، مداح اور ٹی وی دنیا کے ساتھ مغموم ہیں۔ شراونی کی ہٹ لسٹ میں ’مون راگم’ اور ’منسو ممتا’ جیسے کئی ہندوستانی سیریل شامل ہیں۔ شراونی اس وقت ’مانسو ممتا’ سیریل میں نظر آرہی تھیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق، شراونی کونڈا پلی (Sravani Kondapalli) کی لاش حیدرآباد کے مدھرنگر میں ان کے گھر کے باتھ روم کی چھت سے لٹکی پائی گئی۔ پولیس نے اس پورے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، شراونی کونڈا پلی (Sravani Kondapalli) کی لاش حیدرآباد کے مدھرنگر میں ان کے گھر کے باتھ روم کی چھت سے لٹکی پائی گئی۔ پولیس نے اس پورے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق، شراونی کونڈا پلی (Sravani Kondapalli) کی لاش حیدرآباد کے مدھرنگر میں ان کے گھر کے باتھ روم کی چھت سے لٹکی پائی گئی۔ پولیس نے اس پورے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال بھیج دیا گیا۔ وہیں، شراونی کی فیملی نے ان کے بوائے فرینڈ وراج ریڈی پر استحصال کا الزام لگایا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق، دیوراج ریڈی کے ذریعہ استحصال کی وجہ سے شراونی نے خود کشی کی ہے۔ مہلوک کی فیملی نے ایسار نگر پولیس اسٹیشن میں دیو راج کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔


واضح رہے کہ شراونی کونڈا پلی گزشتہ 8 سالوں سے تیلگو ٹی وی انڈسٹری میں سرگرمی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ انہیں مقبول تیلگو سیریل ’مون راگم’ اور ’منسو ممتا’ میں بھی دیکھا گیا ہے۔ ان کی قبل از وقت موت نے شو کے فنکار، کرو ممبرس اور مداحوں میں مایوسی پائی جارہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 09, 2020 03:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading