بائی۔ ٹی وی اداکارہ تنیشا شرما کا پوسٹ مارٹم ممبئی کے جے جے اسپتال میں کیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد تنیشا کی لاش کو اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ بتادیں کہ تنیشا شرما نے ہفتہ کو سیریل کے سیٹ پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔ تنیشا اپنے ساتھی اداکار شیزان خان کے میک اپ روم میں مردہ پائی گئیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ تنیشا نے خودکشی کی ہے، حالانکہ ان کے گھر والے اسے ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ پولیس کو موقع سے کوئی خودکشی نوٹ بھی نہیں ملا۔ تنیشا کے اہل خانہ نے شیزان کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔
بتادیں کہ تنیشا شرما کی لاش شیزان خان کے میک اپ روم میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھیں۔ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی سیٹ پر موجود لوگوں نے ان کی لاش کو پھندے سے ہٹا دیا۔ سیٹ پر موجود لوگوں نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ وہ بالکل نارمل تھیں۔ انہوں نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔ تنیشا کی مبینہ خودکشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ٹی اداکارہ تنیشا شرما کی خودکشی کیس میں پولیس نے اداکارہ کے کو اسٹار شیزان محمد خان کے خلاف معاملہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔ تونیشا سب ٹی وی پر آنے والے شو علی بابا داستان کابل میں شہزادی مریم کا لیڈ رول بھی نبھا رہی تھیں، جس میں شیزان ان کے اپوزٹ کردار نبھا رہے تھے ۔ شیزان کے خلاف آئی پی سی 360 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ خودکشی کیلئے اکسانا ۔ پولیس کے مطابق شیزان کو آج وسئی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
تنیشا کی موت واقعی خودکشی ہے یا پھر قتل، اسی گتھی کو سلجھانے کے لئے ممبئی پولیس معاملہ کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔ تنیشا شرما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی کچھ واضح ہوگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔