شیزان خان کا پولیس کے سامنے بڑا انکشاف، شردھا قتل کیس سے ڈر کر تونیشا سے کرلیا تھا زبردستی 'بریک اپ'
شیزان خان کا پولیس کے سامنے بڑا انکشاف، شردھا قتل کیس سے ڈر کر تونیشا سے کرلیا تھا زبردستی 'بریک اپ' ۔ تصویر: Instagram@_tunisha.sharma_
Tunisha Sharma Case: خودکشی معاملہ میں اہم ملزم سابق بوائے فرینڈ شیزان خان نے پولیس کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ دہلی کے شردھا والکر قتل کیس کو لے بعد وہ کافی ڈرے ہوئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس قتل کے بعد کافی ڈر گئے تھے اور مذہب اور عمر کا حوالہ دے کر بریک اپ کرلیا تھا ۔
ممبئی : بالی ووڈ اور ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی معاملہ میں ایک اور نیا انکشاف ہوا ہے ۔ خودکشی معاملہ میں اہم ملزم سابق بوائے فرینڈ شیزان خان نے پولیس کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ دہلی کے شردھا والکر قتل کیس کو لے بعد وہ کافی ڈرے ہوئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس قتل کے بعد کافی ڈر گئے تھے اور مذہب اور عمر کا حوالہ دے کر بریک اپ کرلیا تھا ۔
پولیس پوچھ گچھ میں شیزان خان نے بتایا کہ شردھا والکر قتل کیس سے ملک میں جو ماحول پیدا ہوا تھا، وہ اس سے کافی پریشان تھے ۔ بتایا جارہا ہے کہ شردھا کے لیو ان ریلیشن میں رہنے کے دوران اس کے پارٹنر نے مبینہ طور پر اس کا قتل کردیا تھا ۔ اس کے بعد ہی شیزان خان نے تونیشا سے مذہب الگ الگ ہونے اور عمر کے درمیان بڑا فرق ہونے کی بات کہتے ہوئے بریک اپ کرلیا تھا ۔ پولیس حراست میں اپنے پہلے دن کے دوران شیزان خان نے والیو پولیس کو بتایا کہ اس نے شردھا والکر معاملہ میں سامنے آئے نتائج کو دیکھ کر ہی تونیشا کے ساتھ رشتہ ختم کرلیا تھا ۔ شیزان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو بتایا تھا کہ ایک الگ کمیونٹی سے تعلق رکھنے کی وجہ سے اور ان کے راستے میں عمر کا فاصلہ بھی ہے ۔
بتادیں کہ ٹی وی سیریل علی بابا : داستان کابل میں شہزادی مریم کا کردار نبھانے والی اداکارہ تونیشا شرما نے گزشتہ 24 دسمبر کو شیزان کے میک اپ روم میں خودکشی کرلی تھی ۔ لنچ کرنے کے 15 منٹ بعد ہی ٹی وی اداکارہ تونیشا کی اچانک خودکشی کے معاملہ نے سبھی کو حیران کردیا ہے ۔ اہل خانہ نے تونیشا کے ایکس بوائے فرینڈ شیزان خان پر بھی کئی سنگین الزامات لگائے ہیں ۔ اس پر تونیشا کو خودکشی کرنے کیلئے اکسانے کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔