80سال کی عمر تک اس ہنر میں ماسٹر ہوجائیں گی Twinkle Khanna! ویڈیو شیئر کرکے کیا اعلان
Twinkle Khanna Plays Guitar: یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹوئنکل نے گٹار بجاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہو۔ اداکارہ اس سے قبل بھی ایسی ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں۔ چند روز قبل ٹوئنکل نے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ شاہ رخ خان کے مشہور گانے جادو تیری نظر پر گٹار بجا رہی تھیں۔
Twinkle Khanna Plays Guitar: یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹوئنکل نے گٹار بجاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہو۔ اداکارہ اس سے قبل بھی ایسی ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں۔ چند روز قبل ٹوئنکل نے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ شاہ رخ خان کے مشہور گانے جادو تیری نظر پر گٹار بجا رہی تھیں۔
Twinkle Khanna Plays Guitar: بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ وہ اکثر انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے اپنے مداحوں اور فالوورز کو اپنی زندگی سے متعلق اپ ڈیٹس دیتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ٹوئنکل کھنہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔ جس میں اداکارہ گٹار بجاتی نظر آئیں۔ اداکارہ ویڈیو میں گانا بجا رہی ہیں جو انہوں نے چند ماہ قبل گٹار کی کلاس میں سیکھا تھا۔
ٹوئنکل نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، "یہ پہلا گانا تھا جو میں نے چند ماہ قبل سیکھا تھا جب میں نے گٹار بجانا شروع کیا تھا اور میں دنوں کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتی جا رہی ہوں۔ جب میں 80 سال کی ہو جاؤں گی تب میں اس میں ماسٹر ہو جاؤں گی۔"
اس ویڈیو کے ساتھ ٹوئنکل نے اپنے فالوورز سے پوچھا کہ آپ لوگ ایک طویل اور تھکا دینے والے دن کے بعد تھکاوٹ سے نجات کے لیے کیا کرتے ہیں؟ اس پر فلم میکر طاہرہ کشیپ نے تبصرہ کیا کہ میں اس صورتحال کو سمجھ سکتی ہوں۔ ہدایت کار ابھیشیک کپور نے ’براوو‘ کمنٹ کیا۔ ایک فین نے لکھا کہ آپ اپنے آپ کو کم نہ سمجھیں، وقت کے ساتھ ساتھ آپ اچھا کریں گے۔ تو وہاں ایک مداح نے مشورہ دیا کہ اگلی بار آپ 'چہرہ ہے یا پھول کھلا ہے' گانا بجائیں۔
بتادیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹوئنکل نے گٹار بجاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہو۔ اداکارہ اس سے قبل بھی ایسی ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں۔ چند روز قبل ٹوئنکل نے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ شاہ رخ خان کے مشہور گانے جادو تیری نظر پر گٹار بجا رہی تھیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔