ٹوئنکل کھنہ نے شیئر کیا بالکنی میک اوور ویڈیو، فینس کو دئیے ہوم ڈیکور کے Tips
اپنی بالکونی میں کرسی اور فٹ بورڈ رکھتے ہوئے ٹوئنکل نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی جگہ پر کئی اقسام کے پودے بھی رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کے آخر میں ایک ڈرنک بھی بنائی۔
اپنی بالکونی میں کرسی اور فٹ بورڈ رکھتے ہوئے ٹوئنکل نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی جگہ پر کئی اقسام کے پودے بھی رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کے آخر میں ایک ڈرنک بھی بنائی۔
اداکارہ اور رائٹر ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں بالکونی میک اوور ٹپس شیئر کیں ہیں۔ یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں ٹوئنکل نے بتایا کہ ایک آدمی بالکونی میں بیٹھ کر مشروبات اور کافی سے لطف اندوز ہوسکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لوگ باغبانی بھی کر سکتے ہیں، پڑوسیوں پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں۔ ویڈیو میں اداکارہ نے گھر کو سجانے کے لیے کئی ٹپس شیئر کیے ہیں۔
ٹوئنکل نے کیا بالکنی میک اوور ویڈیو میں، ٹوئنکل بالکونی کے کنارے پر ایک لکڑی کا اسٹینڈ اور دو شیلف رکھنے سے شروعات کرتی ہے۔ وہ کتابیں، موم بتیاں، پودوں کے چھوٹے برتن، کپ اور کافی کے ڈبے بھی اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔ بالکونی کو خوبصورت بنانے کے لیے کچھ آرٹ ورک ٹوئنکل اسٹینڈ کے اوپر بھی لٹکاتی ہیں۔
ایکٹریس نے یہ دئیے میک اوور ٹپس گھر کو سجانے کے مشورے پیش کرتے ہوئے، ٹوئنکل نے کہا، ’آپ اپنی فیملی کی تصاویر بھی پرنٹ کروا سکتے ہیں، یا یہاں تک کہ اپنے گھر والوں کو راضی کر سکتے ہیں کہ وہ خود سے کچھ بنائیں اور پراجیکٹ کو فریم کر کے لٹکا دیں۔‘ اپنی بیٹی نتارا کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو اس حوصلہ افزائی کے ساتھ یہ چھوٹے آرٹ پیس بنانے پر مجبور کیا کہ میں اسے سجاؤں گی اور پھر اس نے انہیں بنایا۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ نے جس پودے کو اگایا اور پروان چڑھایا ہے اس کا پھل کھانے سے بڑھ کر کوئی چیز آپ کو مطمئن نہیں کر سکتی‘۔ ٹوئنکل نے بالکونی میں لکڑی کا ایک اور اسٹینڈ رکھا، جو پچھلے سے تھوڑا بڑا تھا، جس کے لیے انہوں نے کہا کہ اسے ناشتے کی میز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میز پر انہوں نے پھلوں اور مٹھائیوں کی پلیٹیں اور ایک چھوٹا گلدستہ رکھا۔
پودوں کی کئی اقسام بھی رکھ سکتے ہیں اپنی بالکونی میں کرسی اور فٹ بورڈ رکھتے ہوئے ٹوئنکل نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی جگہ پر کئی اقسام کے پودے بھی رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کے آخر میں ایک ڈرنک بھی بنائی۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا، ’ہماری پہلے ایپی سوڈ میں، ہم ایک چھوٹی بالکونی کو ایک خوبصورت جگہ میں تبدیل کر رہے ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح ایک اسٹینڈ، میز اور کچھ پینٹنگز آپ کی چھوٹی بالکونی ایک خوبصورت جگہ میں تبدیل ہوسکتی ہیں۔ ایک مصروف دن کے بعد جہاں آپ سکون سے بیٹھ سکتے ہیں۔"
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔