உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فلم اڑتا پنجاب نے پہلے دو دن میں کمائے 21 کروڑ روپے

    نئی دہلی : ریلیز سے پہلے تنازعات میں رہنے کا فاعدہ ’’اڑتا پنجاب ‘‘کو اب مل رہا ہے اور فلم نے پہلے دو روز میں 21کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ریلیز سے پہلے تنازعات میں رہنے کا فائدہ ’’اڑتا پنجاب ‘‘کو اب مل رہا ہے اور فلم نے پہلے دو روز میں 21کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔ پنجاب میں منشیات کےمسئلے پر اس فلم میں عالیہ اور شاہد کی اداکاری کی خوب تعریف ہوئی ہے۔ فلم کاروبار سے منسلک ترن آدرش نے ٹویٹ کیا کہ اڑتا پنجاب نے جمعہ کو 10.05اور ہفتے کو 11.25کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
      اس طرح ریلیز سےپہلے ہی دو روز میں فلم نے 21.30 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔انہوں نے کہا’’اگر اتوار کو بھی کمائی کا یہی طریقہ جاری رہا تو پہلے ہفتے میں فلم کی کمائی شاندار رہے گی۔ ابھیشیک چوبے کی ہدایت میں بنی اس فلم میں شاہد اورعالیہ کے علاوہ قرینہ کپور خان اور دلجیت دوسانجھ بھی اہم کردار میں ہیں۔
      ریلیز سےپہلے سینٹرل بورڈ آٖف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی )یعنی سینسر بورڈ نے فلم کے مناظر اور مکالموں پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے تقریباً89فیصد کٹ لگانے کو کہا تھالیکن ممبئی ہائی کورٹ نے فلم کو ایک کٹ اور اے سرٹیفیکیٹ کے ساتھ ریلیز کرنے کی اجازت دے دی تھی۔
      First published: