உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فلم اڑتا پنجاب کو اے گریڈ کا ملا سرٹیفکیٹ ، نہلانی نے کہا : اب پروڈیوسر اور کورٹ جانے

    نئی دہلی : گزشتہ کافی عرصہ سے تنازعات میں گھری فلم اڑتا پنجاب کو سینسر بورڈ نے اے گریڈ کے ساتھ پاس کر دیا ہے ۔ سینسر بورڈ کے چیئرمین پہلاج نہلانی نے بھوپال میں کہا کہ فلم کو 13 کٹ کے ساتھ پاس کر دیا گیا ہے ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : گزشتہ کافی عرصہ سے تنازعات میں گھری فلم اڑتا پنجاب کو سینسر بورڈ نے اے گریڈ کے ساتھ پاس کر دیا ہے ۔ سینسر بورڈ کے چیئرمین پہلاج نہلانی نے بھوپال میں کہا کہ فلم کو 13 کٹ کے ساتھ پاس کر دیا گیا ہے ۔

      انہوں نے کہا کہ آج ہم نے فلم اڑتا پنجاب کو اے سرٹیفکیٹ میں پاس کیا ہے ۔ نام ہم نے کبھی کاٹا ہی نہیں تھا ، لوگوں نے دیکھ کر اور سمجھ کر فلم کو پاس کیا ہے ۔ کل 13 كٹس لگائے گئے ہیں ۔ اب پروڈیوسر جانیں اور کورٹ جانے ۔ میں نے ملک کے وزیر اعظم کی بات کی، کسی خاص شخص کی بات نہیں کی ۔ میں بھی ایک شہری ہوں ، جو وزیر اعظم کی عرزت کرتا ہے اور ان کی راہ پر چلتا ہے ۔

      پہلاج نے کہا کہ مجھے ناقص کہنے والے ناقص لوگ ہیں ۔ وزیر اعظم سے محبت کرنا غلط نہیں ہے ۔ چمچہ کہنے میں برائی نہیں ہے ۔ میں نے کبھی چمچہ نہیں کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر فلم کا مواد الگ ہوتا ہے ۔ کسی فلم کا کسی فلم سے موازنہ نہیں کر سکتے ۔ ہائی کورٹ نے کس موضوع پرکہا وہ ان کی بات ہے ۔ میں ہائی کورٹ کی بات پر تبصرہ نہیں کر سکتا ۔ پہلاج نے کہا کہ جب میں بورڈ میں آیا ، تو میں نے کہا کہ یہاں کی درجہ بندی میں تبدیلی ہونی چاہئے ۔ میں نے سب سے پہلے بدعنوانی کو کم کرنے کی تجاویز پیش کی ۔
      First published: