உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پہلے دن باکس آفس پر اڑان نہیں بھر پائی اڑتا پنجاب ، تاہم شائقین نے کی تعریف

    ممبئی : سینسر بورڈ کے ساتھ طویل تنازع کے بعد ریلیز ہوئی فلم اڑتا پنجاب  پہلے دن باکس آفس پر کمال نہیں دکھا سکی ۔  سینما گھروں، خاص طور پر سنگل اسکرین تھیٹر میں کم لوگ فلم دیکھنے پہنچے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : سینسر بورڈ کے ساتھ طویل تنازع کے بعد ریلیز ہوئی فلم اڑتا پنجاب  پہلے دن باکس آفس پر کمال نہیں دکھا سکی ۔  سینما گھروں، خاص طور پر سنگل اسکرین تھیٹر میں کم لوگ فلم دیکھنے پہنچے۔ لیکن  لوگوں کی رائے سے ایسا لگا کہ فلم نے اپنی گہری چھاپ چھوڑی ہے ۔ پنجاب میں منشیات کے مسائل پر مبنی فلم کے ڈسٹریبیوٹروں کو پہلے دن مایوسی ہاتھ لگی ہے ۔  فلم نے ملٹیی پلیکس میں نسبتا اچھی بزنس کیا ۔

      ڈسٹریبیوٹر راجیش تھڈانی نے بتایا کہ فلم کی اوپننگ اوسط رہی اور مجھے لگتا ہے کہ فلم نے پہلے دن صرف 8 سے 9 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے، جو امید سے کم ہے ۔ فلم سے جڑے تنازعات کے باوجود ایسی اوپننگ حوصلہ افزا نہیں کہی جا سکتی ۔ شاہد کپور، عالیہ بھٹ ، کرینہ کپور خان اور دلجيت دوساجھ اسٹارر فلم تقریبا 2000 سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ۔

      راجیش تھڈانی نے بتایا کہ فلم کی اوپننگ نہ سنگل اسکرین تھیٹر میں اور نہ ہی ملٹی یلیکس میں اچھی ہوئی ۔ کچھ ہی جگہوں پر فلم نے اچھا بزنس کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کو دیکھتے ہوئے باکس آفس پر فلم کی اچھی شروعات کی امید تھی ، لیکن حیران کن بات رہی کہ فلم کی کمائی حوصلہ افزا نہیں رہی۔ .

      خیال رہے کہ فلم ریلیز ہونے سے پہلے مرکزی فلم سرٹیفیکیشن بورڈ نے فلم میں 89 کٹ کا مشورہ دیا تھا، لیکن اس کے بعد نظرثانی کمیٹی نے 13 کٹ کے لئے کہا ۔ فلم ساز اس کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ گئے ، جہاں اسے ایک کٹ کے ساتھ ریلیز کی منظوری مل گئی ۔
      First published: