உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آن لائن لیک ہوئی شاہد کپور کی فلم اڑتا پنجاب ، 2 گھنٹے 20 منٹ کی ہے یہ فلم

    ممبئی : متنازعہ فلم اڑتا پنجاب اپنی ریلیز کی تاریخ سے دو دن پہلے ہی بدھ کو آن لائن لیک ہو گئی۔ تاہم فلم کی ٹیم کو جنگی پیمانے پر سائٹس پر آن لائن ہٹانے میں کامیاب رہی۔

    ممبئی : متنازعہ فلم اڑتا پنجاب اپنی ریلیز کی تاریخ سے دو دن پہلے ہی بدھ کو آن لائن لیک ہو گئی۔ تاہم فلم کی ٹیم کو جنگی پیمانے پر سائٹس پر آن لائن ہٹانے میں کامیاب رہی۔

    • IANS
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : متنازعہ فلم اڑتا پنجاب اپنی ریلیز کی تاریخ سے دو دن پہلے ہی بدھ کو آن لائن لیک ہو گئی۔ تاہم فلم کی ٹیم کو جنگی پیمانے پر سائٹس پر آن لائن ہٹانے میں کامیاب رہی۔ ویب سائٹس کے مطابق بدھ دوپہر یہ بات سامنے آئی کہ ابھیشیک چوبے کی ہدایت میں بنی فلم غیر قانونی ڈاؤن لوڈ کے لئے آن لائن دستیاب ہے۔ تاہم جلد ہی فلم کے ڈاؤن لوڈ لنکس کاپی رائٹ کی شکایت کے بعد ہٹا دیا گیا۔
      مختلف آن لائن چینلوں،جس پر لیک شدہ فلم کی کاپیاں موجود تھیں، ان کے مطابق یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ سی بی ایف سی کو بھیجی گئی فلم کی کاپی تھی، کیونکہ اس میں وہ مناظر بھی موجود تھے ، جن پر سینسر بورڈ نے اعتراض کیا تھا ۔
      یہ خبر بھی آئی ہے کہ فلم کی مدت دو گھنٹے 20 منٹ ہے ۔ تاہم فلم مینوفیکچررز کے ایک نمائندہ سے جب اس بارے میں رابطہ کیاگیا ، تو انہوں نے 'نو کمنٹس کہہ کر خاموشی اختیار کر لی۔
      First published: