உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فلم اڑتا پنجاب لیک ہونے پر عامر خان نے کہا : سینسر بورڈ کے لئے شرم کی بات

    نئی دہلی : تمام مشکلات اور رکاوٹوں کو پار کر کے آخر کار انوراگ کشیپ کی فلم اڑتا پنجاب آج ریلیز ہو گئی ہے ۔

    نئی دہلی : تمام مشکلات اور رکاوٹوں کو پار کر کے آخر کار انوراگ کشیپ کی فلم اڑتا پنجاب آج ریلیز ہو گئی ہے ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : تمام مشکلات اور رکاوٹوں کو پار کر کے آخر کار انوراگ کشیپ کی فلم اڑتا پنجاب آج ریلیز ہو گئی ہے ۔ فلم ملک بھر کے 1800 تھیٹرس میں دکھائی جا رہی ہے ۔ بالی وڈ اداکار عامر خان نے فلم کو دیکھنے کی بات کہی ہے ۔ دراصل عامر ان دنوں اپنی فلم  دنگل کی شوٹنگ کے لئے لدھیانہ پہنچے ہوئے ہیں ۔ عامر نے کہا کہ وہ پنجاب کے ہی کسی تھیٹر میں فلم اڑتا پنجاب  دیکھیں گے ۔ وہیں عامر نے فلم پر عدالت کے فیصلے کی بھی سراہنا کی ۔.

      فلم کے لیک ہونے کے معاملے پر عامر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ سی بی ایف سی کی کاپی ہے یا نہیں ۔ لیکن اگر یہ سینسر بورڈ والی کاپی ہے ، تو سی بی ایف سی کے لئے شرم کی بات ہے ۔ انہیں یہ زیب نہیں دیتا ۔ یہ سی بی ایف سی کو بری طرح متاثر کرے گا ۔ جب ہم چوری کی فلم دیکھتے ہیں ، تو ہمیں احساس ہی نہیں ہوتا کہ ہم چوری کر رہے ہیں ۔ مجھے لگتا ہے ہمیں اس کو ناظرین پر چھوڑ دینا چاہئے، خود لوگوں میں احساس ہونا چاہئے کہ ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہئے ۔

      خیال رہے کہ فلم اڑتا پنجاب کے کچھ سین کو لے کر پہلے سینسر بورڈ نے اعتراض ظاہر کیا تھا ۔ پھر یہ معاملہ بمبئی ہائی کورٹ گیا ، جہاں ایک کٹ کے ساتھ اسے ہری جھنڈی مل گئی ۔ تاہم پھر سپریم کورٹ اور پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ میں بھی یہ معاملہ پہنچا اور ایک این جی او نے فلم پر پابندی لگانے کی کوشش کی، لیکن وہاں بھی اڑتا پنجاب نے مشکل پار کر لی ۔ اب یہ فلم سنیما ہالوں میں ریلیز ہوگئی  ہے ۔
      First published: