ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بڑی خبر: 20 سالہ ماڈل نے کی خودکشی ، ماں نے کہا : سیکسوئل گرومنگ بنی وجہ

برطانیہ میں ایک نوجوان ماڈل (Model) نے صرف 20 سال کی عمر میں ایک پریمیئر ان ہوٹل میں خودکشی کرلی ۔ لڑکی کا نام کیٹلن تھا ۔ اس کی خودکشی کی وجہ اس کی ذہنی حالت بتائی جارہی ہے ۔

  • Share this:
بڑی خبر: 20 سالہ ماڈل نے کی خودکشی ، ماں نے کہا : سیکسوئل گرومنگ بنی وجہ
بڑی خبر: 20 سالہ ماڈل نے کی خودکشی ، ماں نے کہا : سیکسوئل گرومنگ بنی وجہ

برطانیہ میں ایک نوجوان ماڈل نے صرف 20 سال کی عمر میں ایک پریمیئر ان ہوٹل میں خودکشی کرلی ۔ لڑکی کا نام کیٹلن تھا ۔ اس کی خودکشی کی وجہ اس کی ذہنی حالت بتائی جارہی ہے ۔ کیٹلن کی خودکشی کے پیچھے اور بھی کئی وجوہات بتائی جارہی ہیں ۔ کیٹلن کے والدین انگلینڈ کے اسٹیفرڈ شائر کے رہنے والے ہیں ۔


بیٹی کی موت سے پوری طرح سے ٹوٹ چکے والدین نے بتایا کہ ان کی بیٹی اگست 2019 سے ہی ذہنی کشیدگی سے گزر رہی تھی ۔ انہوں نے اس کشیدگی کی وجہ 13 سال کی عمر میں اس کا جنسی طور پر تیار ہوجانا بتایا ۔ کیٹلن کی ماں نے بتایا کہ ان کی بیٹی جب نابالغ ہی تھی ، تبھی اس سے عمر میں بڑے ایک شخص نے اس کی گرومنگ کرنی شروع کردی تھی ۔ گرومنگ کے نام پر بچی کے ساتھ کیا ہوا ، اس بارے میں اہل خانہ بتانے سے ہچک رہے تھے ۔


کیا ہوتا ہے سیکسوئل گرومنگ؟


سیکسوئل گرومنگ ایک سست رفتار اور منظم عمل ہے ، جس میں کسی بچے یا بچی کے اعتماد کو جنسی استحصال کے ارادے سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ ٹی وی اور سوشل میڈیا پر بچوں کو ایڈلٹ گانوں پر ایڈلٹس کی طرح حرکت کرنی بھی سیکسوئل گرومنگ کا ہی حصہ ہے ۔ اس میں ناظرین کے جذبات کو بھڑکانے کا ہدف ہوتا ہے ۔

 خودکشی کی وجہ اس کی ذہنی حالت بتائی جارہی ہے ۔ علامتی تصویر
خودکشی کی وجہ اس کی ذہنی حالت بتائی جارہی ہے ۔ علامتی تصویر


کیٹلن کی ماں جو ایک پولیس افسر رہی ہیں ، نے اعتراف کیا کہ انہیں یہ پتہ چلنے پر کافی افسوس ہوا کہ 13 سال کی عمر میں اس کے ساتھ کیا ہوا تھا ۔ وہ انتہائی کم عمری میں ایڈلٹ ایموشنز سے ڈیل کررہی تھی ۔ اس کو یہ بھی سمجھ نہیں آتا تھا کہ ان سے کیسے نمٹے ۔ اس میں خود اعتمادی کی کافی کمی تھی ۔ کیٹلن کی ماں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو ذہنی پریشانیوں میں مبتلا تھی ، اس کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر گھنٹوں دیگر لوگوں کی پریشانیاں سنتی اور اس کو حل کرنے کی کوشش کرتی تھی ۔

کیٹلن کی ماں نے پیغام دیا کہ ہمیں نوجوان لڑکیوں کو سمجھانے کی ضرورت ہے کہ زندگی انسٹاگرام اور فلٹر نہیں ہے ، بلکہ آپ کو خود سے پیار کرنا ہوگا ۔ آپ اپنے آپ میں کافی خوبصورت ہیں اور ہر چیز کرنے کے قابل ہیں ۔ آپ کو خوبصورتی نکھارنے کیلئے کسی فلٹر کی ضرورت نہیں ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 27, 2020 08:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading