ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اسمرتی ایرانی نے کرن جوہر کے تحفے کو بتایا اپنے وزن بڑھنے کی وجہ، دیکھئے وائرل تصویر

اسمرتی ایرانی اور ساکشی تنور کرن جوہر کے چیٹ شو کے پہلے سیزن میں نظر آئی تھیں، جو 2005 میں نشر ہوا تھا۔

  • Share this:
اسمرتی ایرانی نے کرن جوہر کے تحفے کو بتایا اپنے وزن بڑھنے کی وجہ، دیکھئے وائرل تصویر
اسمرتی ایرانی اب اداکاری سے سیاست کی طرف بڑھ گئی ہیں۔

نئی دہلی: اداکاری سے سیاست کی دنیا میں آگے بڑھ چکیں اسمرتی ایرانی (Smriti Irani)، اکثر اپنے ان پرانے دنوں کو یاد کرتی نظر آجاتی ہیں، جب وہ ٹی وی کی دنیا کا ایک بڑا نام تھیں۔ اسمرتی ایرانی کو ان کے سپرہٹ سیریل 'کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی' (Kyunki Saas Bhi Kabhi Bahu Thi) کے کردار تلسی کے نام سے ان کے مداح (فین) آج بھی یاد کرتے ہیں۔ خود اسمرتی ایرانی بھی اپنے ان دنوں کو اکثر یاد کرتی ہیں اور اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہے ان کے انسٹا گرام پوسٹ، جن پر وہ پرانی یادیں شیئرکرتی ہیں۔ جمعرات کو اسمرتی ایرانی نے ایک ایسی ہی تصویرشیئرکی ہے، جس میں وہ ڈائریکٹرکرن جوہر (Karan Johar) اوراداکارہ ساکشی تنور (Sakshi Tanwar) کےساتھ نظر آرہی ہیں۔


اس تصویرکو یاد کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے کرن جوہر کے مشہور 'پاؤٹ' اور اپنے بڑھے ہوئے وزن کا بھی خوب مذاق اڑایا۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا، 'پاؤٹ میاں الرٹ۔ ایک وقت جب کرن جوہر مسکراہٹ کے ساتھ تصویرلیا کرتے تھے... دھیان دیجئےکہ میں کتنی پتلی تھی۔ ضرور یہ بڑھا ہوا وزن اس ہیمپرکی وجہ سے ہے'۔





دراصل کرن جوہر ان دنوں اکثر پاؤٹ والی تصویر ہی کھنچواتے ہیں۔ ایسے میں اپنی یہ پرانی تصویر دیکھ کر کرن جوہر بھی کمنٹ کرنے (ردعمل ظاہر کرنے) سےخود کو روک نہیں پائے۔ انہوں نے اس پوسٹ پر لکھا، 'اوہ گولڈ... شاید وہ آخری بار تھا، جب میں کسی فوٹو گراف میں مسکرایا تھا... اور میں نے یہ کیا پہن رکھا ہے؟؟؟'

دراصل کرن جوہرکا چیٹ شو 'کافی ودھ کرن' کافی مشہور ہے، جس میں بالی ووڈ کے مشہور اسٹارس ہی پہنچتے ہیں۔ اس شو میں اسمرتی ایرانی اور ساکشی تنورکو ٹی وی کی سپرہٹ پرسنالٹی کے طور پربلایا گیا تھا۔ یہ دونوں ہی اپنےکردار تلسی اور پاورتی میں زبردست ہٹ ہوگئی تھیں۔ یہ دونوں کرن جوہرکے چیٹ شو کے پہلے سیزن میں نظر آئی تھیں، جو 2005 میں نشرہوا تھا۔ اسمرتی ایرانی اب مودی حکومت میں کپڑا وزیر ہیں۔ ساتھ ہی ان کے پاس خواتین واطفال فلاح وبہبود وزارت کا اضافی چارج ہے۔ جبکہ وہیں ساکشی تنور اب بھی فلموں، ٹی وی اور ویب شوز کا حصہ ہیں۔
First published: Feb 27, 2020 08:16 PM IST