عرفی جاوید کو آج بچہ بچہ پہچانتا ہے۔ عرفی جاوید اپنے انوکھے فیشن سینس کے یے مشہور ہے۔ عرفی اکثر اپنے ڈریسنگ سینس کے لیے ٹرول بھی ہوجاتی ہیں۔ حالانکہ اس کا اثر وہ اپنی پرسنل لائف پر نہیں پڑنے دیتی ۔ عرفی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے اسلام مذہب کو لے کر اپنی رائے رکھی تھی۔ اس انٹرویو میں عرفی نے کہا تھا کہ اسلام کو اب لوگ پہلے کی طرح فالو نہیں کرتے۔ اس کے ساتھ ہی اسلام کو لے کر اداکارہ نے کئی ساری باتیں کہیں، جسے لے کر وہ ٹرول بھی ہوئی تھیں۔ مذہب کو لے کر عرفی نے کہی ایسی باتیں عرفی نے اس انٹرویو میں کہا تھا کہ، مذاہب کو لوگ اپنے اپنے حساب سے فالو کررہے ہیںَ یہ و ہزار سال پہلے جیسے بنا تھا، ویسے کوئی نہیں اسے فالو کررہا ہے۔ آپ نے اپنا مذہب اپنے حساب سے بدل لیا اور جب میں وہ کررہی ہوں تو آپ کو بڑی دقت ہورہی ہے۔ میں مذہب میں یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی میں کسی مذہب کی کوئی ذمہ داری لی ہے۔‘ عرفی اسلام مذہب میں لگنے والی بندشوں پر بات کرتے ہوئے آگے کہتی ہے، ’اسلام میں میوزک نہیں زیادہ سننا چاہیے، کیوں؟ اس کے پیچھے کوئی وجہ نہیں، یہ حرام ہے، کیوں حرام ہے؟ یا پھر ہندو مذہب میں آپ کنیہ دان کرتے ہو۔۔۔ کیوں کرتے ہو کنیہ دان، دان کرنے کی چیز ہے لڑکی۔‘
والد نے کیا ٹارچر اسی طرح سے عرفی جاوید کا ایک اور انٹرویو خوب موضوع بحث بنا تھا، جس میں انہوں نے اپنے والد کے بارے میں بات کی تھی۔ عرفی نے بتایا تھا کہ ان کے والد نے انہیں و سالوں تک لگاتار ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا تھا۔ عرفی نے کہا تھا، ’میرے والد نے مجھے دو سال تک فزیکلی اور مینٹلی ٹارچر کیا تھا۔‘مجھے میرا نام تک یاد نہیں تھا۔ لوگ اتنی گندی گندی گالیاں دے کر بلاتے تھے۔ مجھے کچھ بولنے کی آزادی نہیں تھی۔ مجھے 17 سالوں تک یہی بتایا گیا تھا کہ لڑکیاں بول نہیں سکتیں، جو مرد کہے گا وہی صحیح ہے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔