اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عرفی جاوید نے اس بالی ووڈ اداکارہ کو بنایا اپنی ’بیسٹ فرینڈ‘، کہا-’ان کے خلاف میں کچھ نہیں سنوں گی‘

    عرفی جاوید نے اس بالی ووڈ اداکارہ کو بنایا اپنی ’بیسٹ فرینڈ‘، کہا-’ان کے خلاف میں کچھ نہیں سنوں گی‘(Photo: @instagram @urf7i)

    عرفی جاوید نے اس بالی ووڈ اداکارہ کو بنایا اپنی ’بیسٹ فرینڈ‘، کہا-’ان کے خلاف میں کچھ نہیں سنوں گی‘(Photo: @instagram @urf7i)

    عرفی ایک مرتبہ پھر اپنے انوکھے کپڑوں کے ساتھ حاضر ہوگئی ہیں اور لوگوں کے ٹرول کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عرفی نے اب اپنی بیسٹ فرینڈ کا بھی انکشاف کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      عرفی جاوید آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں بنی رہتی ہیں۔ کبھی وہ اپنے کپڑوں کو لے کر ٹرول ہوتی ہیں تو کبھی وہ اپنے خیالات کو لے کر ٹرول کی جاتی ہیںَ لیکن خبروں میں بنے رہنا عرفی کی پرانی عات ہے اور لائم لائٹ لوٹنے میں وہ کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹتیں۔ عرفی ایک مرتبہ پھر اپنے انوکھے کپڑوں کے ساتھ حاضر ہوگئی ہیں اور لوگوں کے ٹرول کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عرفی نے اب اپنی بیسٹ فرینڈ کا بھی انکشاف کیا ہے۔

      عرفی کی نئی دوست
      عرفی جاوید حال ہی میں ایک کیفے کے باہر اسپاٹ ہوئی اور وہ اس دوران جینس کے آوٹ فٹ میں نظر آئی۔ دراصل، ان کا آوٹ فٹ خراب ہوگیا تھا، لہٰذا جلد بازی میں انہوں نے جینس کو ہی پھاڑ کر اپنا ٹاپ بنالیا۔ اسی وجہ سے وہ پھر سے ٹاک آف دی ٹاون بن گئیں۔ لیکن اس دوران انہوں نے اپنی ایک نئی سہیلی کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ انڈسٹری کی جانی مانی ایکٹریس ان کی دوست بن گئی ہے اور اب وہ ان کے بارے میں کچھ نہیں سنیں گی۔ جی ہاں، جب رپورٹرس نے عرفی سے کنگنا والے ٹوئٹ کو لے کر سوال پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ کنگنا اب ان کی بیسٹ فرینڈ بن چکی ہیں۔


      عرفی اور کنگنا کی لڑائی
      آپ کو بتادیں کہ عرفی جاوید اور کنگنا رناوت میں حال ہی میں ٹوئٹر وار ہوا تھا۔ اس کی شروعات تب ہوئی، جب کنگنا نے کہا تھا کہ اس ملک میں خان ایکٹرس اور مسلم اداکاراوں کو زیادہ پیار ملا ہے۔ یہی نہیں، انہوں نے عرفی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں یونیفارم سول کوڈ ہونا چاہیے۔ جس پر عرفی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں تو فیمس ہی اپنے کپڑوں کی وجہ سے ہوں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      اداکارہ نرگس فاخری نے ڈیپ نیک ڈریس میں ڈھایا قہر، دکھایا ایسا لک، فینس ہوگئے مدہوش!

      یہ بھی پڑھیں:
      اداکارہ عرفی جاوید نے پھر اپنے لک سے مچائی سنسنی، پہن لی ایسی ڈریس، دیکھتے ہی رہ گئے سبھی

      جس پر کنگنا نے ایک بار پھر سے عرفی کو جواب دیا اور کہا’ہاں مائی ڈیئر عرفی، ایک قابل مثال دنیا ہوگی، لین یہ تب تک ممکن نہیں ہے، جب تک ہمارے پاس یکساں سول کوڈ نہیں ہوگی۔ جب تک یہ ملک آئین میں تقسیم ہوا ہے، تب تک یہ منقسم ہی رہے گا۔ آئیے، ہم سب پی ایم نریندر مودی سے 2024 کے مینی فیسٹو میں یکساں سول کوڈ کی مانگ کریں۔ کیا ہم ایسا کریں گے؟‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: