உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یو اے ای میں بنے اس رول سے عرفی جاوید کو کیوں لگا جھٹکا؟ پوسٹ شیئر کرکے بتایا ستارہا ہے اس بات کا ڈر

    بگ باس او ٹی ٹی سے مشہور ہوئی عرفی جاوید ان دنوں ایم ٹی وی اسپلٹس ولا 14 میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کو کھلاڑی کشش ٹھاکر میں اپنا پارٹنر ملا ہے، وہ شو کو لے کر لوگوں کا دھیان کھینچ رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      اپنے فیشن اسٹیٹمنٹ کے لیے اکثر سرخیاں بٹورنے والی عرفی جاوید کو ان دنوں ایک ڈر ستا رہا ہے۔ یہ ڈر ان کے ڈریسنگ سینس کو لے کر نہیں ہے، بلکہ ان کے نام کو لے کر ہے۔ عرفی جاوید نے اپنا نام بدل کر صرف عرفی کرلیا ہے۔ انہیں اب ڈر ستارہا ہے کہ، وہ سنگل نام کے ساتھ کیسے یو اے ای گھوم پائیں گی۔ حال ہی میں، عرفی جاوید نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے جذبات شیئر کیے ہیں۔

      دراصل، معاملہ یہ ہے کہ یو اے ای میں ایک نیا رول کے مطابق سنگل نام والے لوگوں کے لیے یو اے ای ٹریول کرنا بین ہے۔ یعنی جس کے نام کے پیچھے کوئی سرنیم نہیں ہے، وہ سفر نہیں کرپائے گا۔ یہ رول حال ہی میں یو اے ای گورنمنٹ نے لیا ہے۔ عرفی جاوید اس تبدیلی سے بہت پریشان ہے۔

      عرفی جاوید کو لگا اس بات کا جھٹکا
      عرفی جاوید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شئیر کیا ہے۔ سنگل نام والے انڈین، یو اے ای سفر نہیں کرسکتے‘ والی خبر کو عرفی جاوید نے انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے، ’تو میرا آفیشلی نام صرف عرفی ہے، کوئی سرنیم نہیں ہے۔‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ عرفی جاوید کا یو اے ای گھومنے کا خواب چور چور ہوگیا ہے۔ بتادیں کہ عرفی جاوید نے اپنے نام کی اسپیلنگ بھی بدل دی تھی۔ وہ اب اپنا سرنیم جاوید بھی نہیں استعمال کرتی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ہندوستانی خواتین مغربی لباس کیوں پہنتی ہیں؟نواسی ناویاکے پاڈکاسٹ میں جیہ بچن نے اٹھایاسوال

      یہ بھی پڑھیں:
      جب شاہ رخ کی فلم میں دیویا کو لینے سے منی رتنم نے کردیا تھا انکار، منیشا کوئرالہ تھی وجہ

      ایم ٹی وی اسپلٹس ولا 14 میں عرفی جاوید
      بگ باس او ٹی ٹی سے مشہور ہوئی عرفی جاوید ان دنوں ایم ٹی وی اسپلٹس ولا 14 میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کو کھلاڑی کشش ٹھاکر میں اپنا پارٹنر ملا ہے، وہ شو کو لے کر لوگوں کا دھیان کھینچ رہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: