ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سالگرہ اسپیشل: ڈرائیور نے کی تھی ایسی حرکت، جان چھڑانے میں اداکارہ کا ہوا تھا برا حال

اصل میں اپاسنا جب دیر رات شوٹنگ سے واپس اپنے ہوٹل لوٹ رہی تھیں تو ان کے ڈرائیور نے اچانک ہوٹل جانے کی بجائے اپنا راستہ بدل دیا اور کسی سنسان جگہ پر گاڑی روک دی تھی۔

  • Share this:
سالگرہ اسپیشل: ڈرائیور نے کی تھی ایسی حرکت، جان چھڑانے میں اداکارہ کا ہوا تھا برا حال
دی کپل شرما شو میں کبھی بوا کا کردار نبھانے والی اپاسنا سنگھ کی آج سالگرہ ہے۔

ممبئی۔ دی کپل شرما شو میں کبھی بوا کا کردار نبھانے والی اپاسنا سنگھ کی آج سالگرہ ہے۔ آج وہ اپنی 45 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ انہوں نے ٹی وی سیریلس کے ساتھ بالی ووڈ سے لے کر پنجابی سنیما تک کام کیا ہے۔ حالانکہ ایک دن ان کے ساتھ ایک ایسا معاملہ پیش آیا جس میں خود اداکارہ کے ڈرائیور نے ہی رات کا فائدہ اٹھا کر انہیں سنسان جگہ پر لے گیا تھا۔ معاملہ پولیس تک پہنچا تو لوگوں کو اس کے بارے میں پتہ چلا۔ معاملہ میں پولیس نے اس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا تھا۔ یہ واقعہ پچھلے سال کا ہے۔ تب اپاسنا بری طرح سے گھبرا گئی تھیں۔


شوٹنگ سے لوٹ رہی تھیں اداکارہ


اصل میں اپاسنا جب دیر رات شوٹنگ سے واپس اپنے ہوٹل لوٹ رہی تھیں تو ان کے ڈرائیور نے اچانک ہوٹل جانے کی بجائے اپنا راستہ بدل دیا اور کسی سنسان جگہ پر گاڑی روک دی تھی۔ کسی انہونی کا اندیشہ ہونے پر اپاسنا نے پولیس میں فورا اپنی شکایت درج کروائی۔ پولیس نے پورے معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا تھا۔


پنجاب شوٹنگ کے لئے آئی تھیں اپاسنا

اپاسنا سنگھ نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ شوٹنگ کے سلسلہ میں وہ یہاں آئی تھیں۔ جمعہ سے چندی گڑھ۔ انبالہ روڈ پر ہوٹل رماڈا میں ٹھہری تھیں۔ یہاں سے وہ اپنی ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ شوٹنگ کے لئے لانڈرا گئیں جہاں سے دیر رات انہیں واپس جیرک پور پہنچنا تھا۔ الزام تھا کہ ٹیکسی ڈرائیور وویک نے کار کو جان بوجھ کر پی آر۔ 7 رنگ روڈ پر لے لیا۔ اس وقت رات کے تقریبا دس بجے تھے۔ سڑک بالکل سنسان تھی۔

 ٹیکسی ڈرائیور کی حرکت سے ڈر کر اپاسنا نے فون کر پولیس کنٹرول روم میں اطلاع دی۔ جیرک پور پولیس فورا موقع پر پہنچی اور اداکارہ کو ہوٹل پہنچایا۔ پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ لیکن معاملہ بڑھتا دیکھ کر ڈرائیور نے تحریری طور پر معافی مانگ لی تھی جس کے بعد اپاسنا نے شکایت واپس لے لی تھی۔ بعد میں اپاسنا فلائٹ سے ممبئی لوٹ گئی تھیں۔
First published: Jun 29, 2020 09:45 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading