உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Urfi Javedکا ایک ایکٹر نے برے وقت میں دیا پورا ساتھ، عید پر عرفی نے ادا کیا شکریہ

    اداکارہ عرفی جاوی۔ (Photo: Screengrab From urfi javed Video/Instagram)

    اداکارہ عرفی جاوی۔ (Photo: Screengrab From urfi javed Video/Instagram)

    Urfi Javed Post On Eid: اس خاص موقع پر بھی عرفی جاوید نے اپنے بولڈ انداز کا مظاہرہ کیا۔ وہ پیلی ساڑھی کے ساتھ اسٹریپلیس بکنی بلاؤز پہنے گھر سے باہر نکلی۔ وہ اس لباس میں ہمیشہ کی طرح بہت بولڈ اور گلیمرس لگ رہی تھیں۔

    • Share this:
      Urfi Javed Post On Eid: عرفی جاوید(Urfi Javed) سوشل میڈیا سنسیشن بن چکی ہیں۔ وہ جو بھی کہتی ہے، جو بھی کرتی ہے... انٹرنیٹ پر وائرل ہوجاتا ہے۔ عید کے موقع پر بھی وہ انتہائی کول ساڑھی میں نظر آئیں۔ اس کے لیے وہ ٹرولرس کے نشانے پر بھی آگئیں۔ حالانکہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ فی الحال، ہم یہاں ان کی عید کے موقع پر کی گئی ایک پوسٹ کے بارے میں بات کریں گے، جس میں انہوں نے عید الاضحی (Eid 2022) پر ایک خاص شخص کو مبارکباد دیتے ہوئے بہت سی خوبصورت باتیں لکھی ہیں۔

      علی گونی کے لئے لکھا تعریفی پوسٹ
      یہاں ہم عرفی کی ایک انسٹاگرام کہانی کی بات کر رہے ہیں اور جس شخص کے بارے میں انہوں نے خوبصورت باتیں لکھی ہیں، وہ کوئی اور نہیں بلکہ مشہور ٹی وی اداکار علی گونی (Aly Goni) ہیں۔

      عرفی جاوید نے پوسٹ لکھ کر علی گونی کا ادا کیا شکریہ۔
      عرفی جاوید نے پوسٹ لکھ کر علی گونی کا ادا کیا شکریہ۔


      عرفی نے انسٹاگرام پر ایک تعریفی پوسٹ لکھ کر علی گونی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عرفی نے علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ علی گونی کے لیے ایک تعریفی پوسٹ ہے، جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ علی میں آپ کا مناسب شکریہ ادا نہیں کر سکتی۔ آپ نے نے مجھے تب حوصلہ دیا جب میں اداس تھی اور سب میرے خلاف تھے۔ آپ واقعی ایک پاکیزہ روح ہو۔ عید مبارک۔‘ علی گونی نے عرفی کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہیں عید کی مبارکباد دی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Nora Fatehi Video:نورا نے کیوں کہا’میں حاملہ نہیں ہوں‘، جم کر وائرل ہورہا ہے ویڈیو

      یہ بھی پڑھیں:
      Malaika Arora Video:ایسا جم آؤٹ فٹ پہن کر باہر نکلی ملائیکہ اروڑہ، بری طرح ہوئی ٹرول

      عید پر ساڑھی میں بتایا بولڈ انداز
      اس خاص موقع پر بھی عرفی جاوید نے اپنے بولڈ انداز کا مظاہرہ کیا۔ وہ پیلی ساڑھی کے ساتھ اسٹریپلیس بکنی بلاؤز پہنے گھر سے باہر نکلی۔ وہ اس لباس میں ہمیشہ کی طرح بہت بولڈ اور گلیمرس لگ رہی تھیں۔ ان کے پاس ٹرولز کی کمی نہیں ہے لیکن اب ان کی فین فالوونگ بھی حیرت انگیز ہو گئی ہے۔ رنویر سنگھ جیسے ستاروں نے انہیں فیشن آئیکون کہا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: